Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

ہے، آج بھی اس مقدس گروہ کے عزیمت کے واقعات کو سنا جائے تو آنکھوں سے اشکوں کی برسات ہونے لگتی ہے، آج بھی اس مقدس گروہ  کے صبر و ثبات کے واقعات کا تذکرہ ہوتو ہمت اور حوصلے کی نئی منزلیں طے ہوتی ہیں، آئیے ان مردانِ خدا میں سے دو مردان حق حضرت سلمان فارسی اور حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا  کا ذکرِ خیر سنتی ہیں:

حضرت  سلمان فارسی کی سیرتِ مبارکہ کی جھلکیاں

اَصحابِ صُفّہ میں ایک بزرگ ہستی حضرت سَیِّدناسلمان فارسیرَضِیَ اللہُ عَنْہُکی ہے،آپرَضِیَ اللہُ عَنْہ کی کنیت ابو عبداللہ ہے۔آپرَضِیَ اللہُ عَنْہ زُہدوقناعت کواپنااوڑھنا بچھونا بنانےوالے،تقویٰ اورپرہیز گاری کےپھولوں کو اپنےدامن پرسجانےوالے،حضرتِ سیِّدناعیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کےتابعی اور رحمتِ عالَم،نورِ مُجَسَّمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےصحابی ہونےکااعزازحاصل کرنےوالےمشہورصحابی ہیں۔(مراٰۃ المناجیح،۸/ ۵۲۲ملخصاً) حضرت سلمان فارسیرَضِیَ اللہُ عَنْہ کےاِسلام لانےکاواقعہ بہت اہم ہے۔

       آپرَضِیَ اللہُ عَنْہُاَ صْفَہَان(ایران) کےرہنے والے تھے۔ اپنے آباء و اجداد کے دین سے بیزار ہو کر دینِ حق کی تلاش میں اپنے وطن سے نکل کر مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں کی صحبت اختیار کی۔ ایک رَاہِب نے آپ کو بتایا کہ اب نبیِّ آخِرُ الزَّماں کے ظہور کا وقت قریب ہے جو دینِ ابراہیمی پر ہوں گے، اُس مقام کی جانب ہجرت(Migration)  کریں گے جو دو پہاڑوں کے درمیان ہوگا، جہاں کھجور کے درخت کثرت سے پائے جائیں گے، اُن کے دونوں کندھوں کے درمیان مُہر ِنَبُوَّت ہوگی،وہ ہدیہ قبول کریں گے اور صدقہ نہیں کھائیں گے۔رَاہِب کے انتقال کے بعد آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ایک قافلے کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔راستے میں قافلے والوں کی نیَّت بدل گئی اور انہوں نےآپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُکو ایک یہودی کے ہاتھ بیچ