Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

کے لئے اِس پُرفتن دَورمیں ”مدنی چینل“بہت بڑامعاون و مددگارہے،٭مدنی چینل پرچلنے والے علمِ دِین سے مالامال مختلف سلسلے عِلمِ دِین سیکھنے کا شوق پیداکریں گے،ہفتہ وارمدنی مذاکرہ خودبھی پابندی سے دیکھیں اوراپنے گھروالو ں کو بھی دِکھائیں،ا س سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا،٭ہرہفتہ وارمدنی رِسالے کے مطالعے کا معمول بنا لیں،اس  کی برکت سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا٭ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعہ کی برکت سے بھی علمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوگا۔٭دعوتِ اِسلامی کی ویب سائٹ(www.dawateislami.net)کاوِزٹ کیجئے،سینکڑوں موضوعات پرسُنّتوں بھرے بیانات (آڈیو/ویڈیو)،مدنی مذاکرے دیکھنے سُننے،علمِ دِین سے مالامال کتب و رسائل کے مطالعے کی برکت سے علمِ دِین سیکھنے کا شوق پیداہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اَصْحابِ صُفّہ  کاروشن کردار

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!اَصْحابِ صُفّہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے اپنی زندگیاں اس طرز سے گزاریں کہ وہ آج تک امّت کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کا اخلاص، للہیت، تقویٰ، زہد، عاجزی، شوقِ علم، خدمتِ دین،  قناعت، توکل، خوفِ خدا، عشقِ رسول سمیت تمام صفاتِ حسنہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اللہ پاک نے اس مقدس گروہ کو وہ مقام عطا فرمایا ہے کہ فقط ان کا ذکر کرنا بھی اس کی رحمتیں پانے کا سبب ہے۔ اللہ پاک نے اس مقدس گروہ کے تذکروں میں بھی ایسی تاثیر رکھ دی ہے کہ فقط ان کے ذکر کی برکت سےدلوں کی دنیا زیر و زبر ہونے لگتی ہے،  آج بھی اس مقدس گروہ کی قربانیوں کا تذکرہ کیا جائے تو رونگٹے کھڑے ہوجاتےہیں، آج بھی اس مقدس گروہ کی بے کسی اور بے بسی کا سوچا جائے تو کلیجہ منہ کو آتا