Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

نےاپنےفقرو غربت پر صبر کیا ہوگا، امیروں سے 500 سال پہلے جنت میں داخل ہوجائیں گے۔ (تلبیس ابلیس، ص۲۲۵) 

حدیثِ قدسی ہے،اللہ پاک فرماتا ہے:”جب میں اپنے بندوں میں سے کسی مومن بند ے کو مصیبت میں مبتلا کروں اور وہ اس مصیبت پر میرا شکر ادا کرے تو (اے فرشتو)اس کیلئے وہی اجر لکھاکرو جو تم اس کی تندرستی کی حالت میں لکھا کرتے تھے۔“(التر غیب والتر ھیب ،کتاب الجنائز ،باب التر غیب فی الصبر،رقم ۵۳ ،ج۴ ،ص ۱۴۸)

رہیں سب شاد گھر والے شہا تھوڑی سی روزی پر

عطا ہو دولتِ صَبْر و قناعت یَارَسُوْلَاللہ!

(وسائل بخشش،ص۳۳۲)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”بیان یاہفتہ وار مدنی مذاکرہ“

      میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو!اللہ پاک کی رضا میں راضی رہنے اور صبر وشکر کی عادت بنانے کے لئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اور 8 مدنی کاموں میں خوب حصہ لیجئے،ان 8 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام " بیان یامدنی مذاکرہ"بھی ہے۔ ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرہ  نیز''مکتبۃ المدینہ'' سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بیانات ضرور سُنیں ۔  مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ'' کیسٹ اجتماع ''