Book Name:Faizan-e-Ashaab-e-Suffa

یَارَسُوْلَاللہ!( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )فرمایا: پیالہ پکڑو اور ان کو دودھ پِلاؤ۔ حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ   فرماتے ہیں:میں نے پِیالہ پکڑا۔ میں وہ پیالہ ایک شخص کو دیتا وہ سَیر ہو کر دودھ پیتا اور پھر پیالہ مجھے لوٹا دیتا۔ حتّٰی کہ میں پِلاتاپِلاتا آقائے مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  تک پہنچا اور تمام لوگ سَیر ہو چکے تھے۔ سرکارِ نامدار، عرب و عجم کے تاجدار  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پِیالہ لے کر اپنے دستِ اقدس پر رکھا۔ پھر میری طرف دیکھ کر تبسُّم فرمایا اور فرمایا: ابوہُریرہ! میں نے عرض کی: لَبَّیْکَ یَارَسُوْلَاللہ!( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )فرمایا:اب میں اور تم باقی رہ گئے ہیں۔ عرض کی: یَارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سچ فرمایا۔ فرمایا:بیٹھو اور پیو ۔  میں بیٹھ گیا اوردودھ پینے لگا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:پیو! میں نے پیا۔ آپ مسلسل فرماتے رہے:پیو! حتّٰی کہ میں نے عرض کی:نہیں! قسم اُس ذات کی جس نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا!اب مزیدگُنجائش نہیں۔ فرمایا: مجھے دِکھاؤ۔ میں نے پیالہ پیش کر دیا۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اللہ  پاک کی حمد بیان کی، بِسْمِ اللّٰہ پڑھی اور باقی دودھ نوش فرما لیا۔( بخاری،کتاب الرقاق باب کیف کان عیش النبی۔۔۔الخ۴ /۲۲۳، حدیث:۶۴۵۲)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دینےوالا ہے سچا ہمارا نبی!

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو! اس واقعے سے معلوم ہوا کہ حضورِ انور، شافعِ محشر عَلَیْہِ السَّلَام مالک و مختار ہیں، جب چاہیں، جیسا چاہیں، جتنا چاہیں ،جہاں چاہیں تصرف فرمائیں آپ کے پاس سب اختیارات ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا نبیِ دوجہاں، مالکِ کون و مکاں صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بڑا کوئی سخی نہیں، دودھ کا صرف ایک ہی پیالہ تھا،آپ عَلَیْہِ السَّلَامخود ہی اسے استعمال فرماسکتے تھے مگر یہ گوارا نہ ہوا بلکہ فیض اور جُود