Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے علم پر عمل کرنا اور اس کے ذریعے دوسروں کی اصلاح  کی کوشش کرنا بھی ضروری ہے۔یہی وجہ ہے کہ  شیخِ طریقت، امیراہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنےمریدوں،محبت کرنے اور تعلق رکھنے والوں  کواپنی اور دوسروں کی اصلاح کی کوشش میں مگن رہنے کامدنی ذہن دیتے ہوئے اُنہیں یہ مَدَنی مقصد عطا  فرمایا ہے:مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہ

”مَجْلسِ عشرو اَطرافِ گاؤں “

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اسی مدنی مقصد کے تحت عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں  کم  وبیش104شعبہ جات میں سُنَّتوں کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سے ایک”مجلسِ عُشْر و  اَطراف گاؤں“بھی ہے۔جوعُشْر کے دِنوں میں ہفتہ واراور دیگر سُنّتوں بھرے اِجتِماعات میں راہِ خدا میں خَرْچ کرنے کے فضائل بَیان کرکے دعوتِ اسلامی کو عُشْر دینے اور جمع کرنے کی ترغیب دِلاتی ہے۔اِس شُعبے کے ذِمَّہ داران، عُشْر کی وُصولی کے لیے وَقْتاً فَوَقْتاً کسانوں،زمینداروں،باغات کے مالِکان وغیرہ سے اِنْفِرادی کوشِش کے ذَرِیْعے رابِطہ کرتے رہتے ہیں،”کسان اِجتِماعات“کا بھی اِنْعِقاد کِیا جاتا ہے،رِسالہ”عُشْر کے اَحکام“تقسیم کر کے عُشْر دینے کا ذِہْن دِیا جاتا ہے۔بالْخُصوص زمینداروں کو چاہئے کہ وہ عُشْر کے بارے میں معلومات جاننے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کے رِسالے”عُشْر کے اَحکام“ اور چندہ کرنے کی شَرْعِی اِحتِیاطیں“کا لازِمی مُطَالَعہ کریں۔شَرِیْعَت کے مُطابِق