Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

تیل ڈالنے اور کنگھی کرنے کی  بقیہ سنتیں اور آداب

٭بالوں میںکثرت سےتیل کا اِسْتِعمال خُصوصاً اَہلِ عِلْم حضرات کے لئے مُفید ہے کہ اِس سے سَر میں خشکی نہیں ہوتی،دِماغ تَر اور حافِظَہ قَوِی ہوتا ہے۔(جامع صغِیر، ص۲۸،حدیث ۳۶۹) ٭حدیث ِ پاک میں ہے:جو بِسْمِ اﷲ پڑھے بغیر تیل لگائے تو 70 شَیَاطِیْن اُس کے ساتھ شَرِیک ہو جاتے ہیں۔(عَمَلُ الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ، ص۳۲۷ ،حدیث: ۱۷۳)٭تیل ڈالنے سے پہلےبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِِ الرَّ حِیْم پڑھ کر اُلٹے ہاتھ کی ہتھیلی میں تھوڑا ساتیل ڈالئے ، پھر پہلے سیدھی آنکھ کے اَبْرُ و پر تیل لگائیے پھر اُلٹی کے، اِس کے بعد سیدھی آنکھ کی پلک پر،پھر اُلٹی پر،اب سَر میں تیل ڈالئے  اور داڑھی کوتیل لگا ئیں تو نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیانی بالوں سے آغاز کیجئے،٭سَرسوں کا تیل ڈالنے والا ٹوپی یاعِمامہ اُتارتا ہے تو بعض اوقات بَد بُو کا بھَپْکا نکلتا ہے لہٰذا جس سے بن پڑے وہ سَر میں عُمدہ خوشبو دار تیل ڈالے۔ خوشبو دار تیل بنانے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ کھوپرے کے تیل کی شیشی میں اپنے پسندیدہ عطرکے چند قطرے ڈال کر حل کر لیجئے،خوشبو دار تیل تیّار ہے۔٭ نمازِ جُمعَہ کے لیے تیل اور خوشبو لگانا مُسْتَحَب ہے۔(بہارِ شریعت،۱/۷۷۴ ) ٭مَیِّت کی داڑھی یا سر کے بال میں کنگھی کرنا،ناجائز وگناہ ہے۔(دُرِّمُختار ،۳/ ۱۰۴)لوگ مَیِّت کی داڑھی مونڈ ڈالتے ہیں یہ بھی ناجائز گناہ ہے۔گناہ مَیِّت پر نہیں مونڈنے اور اِس کا حکم کرنے والوں پر ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭علم میں اضافے کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق” عِلْم میں اضافے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دْعایہ ہے: