Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

کیا جاتا ہے، وہیں کافی حد تک فرض عُلُوم کی معلومات بھی ہوجاتی ہیں۔علمِ دین حاصل کرنے اور عمل کا جذبہ پانے کا ایک بہترین  ذریعہ ہر ماہ عاشقانِ رسول کے ساتھ کم ازکم3 دن کے مدنی قافلے میں سفراورہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع و ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں شرکت کرنابھی ہے ۔

عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کی سعادت حاصل کرتے رہئے۔آئیے!ترغیب کے لئےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرکے دُنیا و آخرت کی برکتیں لُوٹنے والے ایک عاشقِ رسول کی مدنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

فلموں کا شیدائی

اَورَنگی ٹاؤن(بابُ المدینہ،کراچی)کے ایک اسلامی بھائیعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں آنے سے پہلے نیکیوں سے بہت دُوراورگناہوں کی وادِیوں میں گم تھے،ان کی  نیکیوں سے غفلت اور فلموں ڈراموں سے جُنُون کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گھرسےانہیں جو ماہانہ ایک ہزارروپے جیب خَرچ ملتاتھا، ان سے فلموں اورڈراموں کی V.C.Ds خرید کر لاتے، حتّٰی کہ ان کے  پاس دو ہزار(2000)سے زائد VCDs جمع ہو چکی تھیں!ایک دن ایک عاشقِ رسول سبزسبزعمامہ شریف کا تاج سجائے ان کے پاس تشریف لائے اوراِنفِرادی کوشِش کرتے ہوئے انہیں فکرِ آخِرت سے مُتَعلِّق کچھ اِس خوبصورت انداز میں نیکی کی دعوت دی کہ خوفِ خداان کی رگوں میں سرایت کرتاچلاگیا ، اُس عاشقِ رسول کی اِنفِرادی کوشش کی بَرَکت سےوہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے’’ہفتہ وارسنتوں بھرے  اجتماع‘‘میں حاضِر ہوگئے۔وہاں ہونےوالےسنّتوں بھرےبیان نےان کےدل کوتبدیل کرکے رکھ دیا،آخر میں مانگی جانے والی رِقّت انگیز دُعا کاان کےدل پر ایسا اثر ہوا کہ گھرآ کر انہوں نے فلموں کی تمام V.C.Ds توڑپھوڑ ڈالیں، دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے سنّتوں بھرے بیا نات کی کیسٹیں گھر لا کر خود بھی سنیں اور گھر وا لو ں کو بھی سننے کے لیے دِیں توان کی برکتوں سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارا سارا گھرانا  مَدَنی ماحول