Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

  ہمیں اپنے مُبارک سینے سے لگایا توہم میں سے ہر ایک کا علم واپس آگیا اور اس سے بھی زیادہ  حیرت انگیز بات یہ ہے کہ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے ہمارے سوالات کے وہ جوابات ارشاد فرمائے جو پہلے ہمارے علم میں نہ تھے۔(قلائدُ الجواہر،ص ۳۳۔بہجۃ الاسرار   ذکر وعظہ ،ص۹۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے اپنی ساری زندگی عِلْمِ دِیْن کی ترویج و اشاعت میں  بسر فرمائی۔ہمیں بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکی سیرت پر چلتے ہوئے حصول عِلْمِ دِیْن میں مشغول ہوجانا چاہیے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہفی زمانہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے  ہماری آسانی کیلئےعلمِ دین   سیکھنے کے بہت سے ذریعےمہیا کردئیے ہیں ۔ مدنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کی بہتر تعلیم وتربیت کیلئے مدارسُ المدینہ ،دارُالمدینہ اور  درسِ نظامی(عالم کورس ) کرنے کے خواہشمنداسلامی بھائیوں اوراسلامی بہنوں کیلئے جامعاتُ المدینہ قائم ہیں۔اس کے علاوہ  مختلف شعبہ جات سے تعلُّق رکھنے والے اسلامی بھائیوں  کی تربیت اوران میں مزید قابلیت پیدا کرنے کیلئے مختلف کورسز بھی کرائے جاتے ہیں۔ان 7دن کا"اِصلاحِ اعمال کورس7دن کا”12مدنی کام کورس“اور”63دن کا مدنی تربیتی کورس“ تو بہت ہی اَہمیّت کے حامل ہیں۔ فرض عُلوم  سکھانے کیلئے وقتاً فوقتاً 12دن کے فرض عُلوم کورس کا بھی اہتمام کیاجاتاہے، جس میں مفتیانِ کرام جدول کے مطابق اسلامی بھائیوں کو انتہائی آسان انداز میں فرض عُلوم پر مشتمل مدنی پھولوں سے نوازتے ہیں۔ چُونکہ اب کم وبیش ہر موبائل فون میں میموری کارڈ(Memory Card) لگانے کی سہولت ہوتی ہے،لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ نے حُصولِ عِلْم کے طلبگاروں کی آسانی کیلئے  ان فرض عُلوم کورسز کی ویڈیوز (Videos) کو میموری کارڈز(Memory Cards)میں شائع کردیا ہے تاکہ  مسلمان زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھاسکیں۔عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ان کورسز میں جہاں عِلْمِ دِین حاصل کرنے کا جذبہ بیدار