Book Name:Ghous Pak Ka Ilmi Maqam

اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کے جواب پر حيرت زدہ رہ جاتے۔

          اما م ابُویَعلیٰ نجمُ الدِّینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرت شیخ عبدُ القادر جیلانی  رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ  عراق میں فتوی ٰکے لحاظ سے بہت مشہور تھےاورلوگ فتاویٰ کے لیے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کی طرف رُجوع کرتے تھے۔([1])

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حُضُورغوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کی علمی مصروفیات سےیہ بات اچھی طرح معلوم ہوتی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ    نے اپنی ساری زندگی عِلْمِ دین حاصل کرنے اور اُسے پھیلانے میں گُزار دی،لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ حُضُور غوثِ پاک  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے مِشن پر چلتے ہوئے اپنے دل میں عِلْمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا کریں اور اس کے ذریعے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کریں۔یاد رکھئے! عِلْمِ دِین انسان  کو  مُعاشرے کا اچھا فرد بناتا ہے،عِلْمِ دین ہی کی وجہ سے  مخلوقِ خدا   اس  بندے سے محبت کرنے لگتی ہے ، علم ہی کی وجہ سےانسان کو عزّت حاصل ہوتی ہے  اور علم ہی کی وجہ سے انسان تقویٰ و  پرہیز گاری اختیارکرتا ہے ،ہمارے پیارے آقا ،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے علم ِ دین کے فضائل بیان کرتے ہوئے اپنے غلاموں کو عِلْمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی ہے، آئیے!بطورِ ترغیب 4فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں:

1. ارشاد فرمایا:جو شخص علم کی طلب میں کسی رستےپرچلے،اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دے گا۔([2])

2. ارشاد فرمایا: جو شخص طلبِ علم کے لیے گھر سے نکلا تو جب تک واپس نہ ہو، اللہ پاک کے رستےمیں


 

 



[1]    بہجۃالاسرار ص ۲۲۵ملتقطا و ملخصاً

[2]    مسلم،کتاب الذکر والدعاء... الخ،باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن...الخ، ص۱۴۴۷ حدیث: ۲۶۹۹