Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

السَّلَامکی اولاد میں سے تھے اور بَیْتُ الْمَقْدِس کی خدمت پر مقرر تھے۔ حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا حضرت عمران  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کی بیٹی تھیں جو ان عُلَمَا میں ممتاز تھے اور ان کا خاندان بھی بنی اسرائیل میں بہت بہترین اور علمی خاندان تھا،اسی لئے اُن سب عُلَمَا نے حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو اپنی پرورش میں لینے میں رغبت ظاہر کی ۔ حضرت زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَامنے فرمایا: میں ان کا سب سے زیادہ حقدار ہوں کیونکہ میرے گھر میں ان کی خالہ ہیں۔

       آپس میں بحث و مباحثہ کے بعد انہوں نے قرعہ اندازی پر فیصلہ چھوڑ دیا، چنانچہ جن قلموں سے تورات لکھا کرتے تھے ان کے ذریعے قرعہ اندازی کی اور طے یہ پایا کہ ہر کوئی اپنا قلم پانی میں رکھے، جس کا قلم پانی کے بہاؤ کے الٹی طرف بہنا شروع کر دے وہ  پرورش  کا حق دار ہو گا۔ سب نے اپنا اپنا قلم پانی میں ڈال دیا،حضرت زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام کا قلم اُلٹی طرف بہنا شروع ہو گیا،تو اس طرح حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہا آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی پرورش میں آگئیں۔(تفسیر کبیر، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳/۲۱۹) صرط الجنان، ۱/۴۷۳)

حضرت مریم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  کی پرورش اور جنتی پھل

       حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا دوسرے بچوں کے مقابلے میں بہت تیزی کے ساتھ بڑھتی رہیں۔ اللہ  پاک نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو بہت عظمت عطا فرمائی۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے پاس بے موسم کے پھل آتے جو جنت سے اُترتے،حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا نے کسی عورت کا دودھ نہ پیا۔ جب حضرت سَیِّدُنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے پاس جاتے تو وہاں بے موسم کے پھل پاتے۔ایک مرتبہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے حضرت مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا سے سوال کیا: یہ پھل تمہارے پاس کہاں سے آتا ہے؟ تو حضرت