Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

لگیں ، کرم بالائے کرم یہ کہ دیگر اسلامی بہنوں  نے بھی درس دیناشروع کر دیا یوں  جلد ہی ان کے علاقے میں  تین جگہ درسِ فیضانِ سنّت شروع ہو گیا۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو توآخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کوجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حضرت بی بی مریمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کاتعارُف

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! ہم نے بیان کے شروع میں حضرت بی بی مریمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کا ذکرِ خیر سنا تھا۔ آئیے!مزید ان کے بارے میں  سنتی  ہیں:

یاد رہے!اللہ پاک کے نیک بندوں میں سےایک حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی والِدہ حضرت بی بی مریم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا  بھی ہیں۔ مَرْیَم کےمعنیٰ عابِدہ  اور خادِمہ ہیں۔(تفسیر بغوی،اٰل عمران،تحت الآیۃ: ۳۶،۱/ ۲۲۷)حضرتمریم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَاکےوالِدکانام عِمران اور والِدہ کانام حَنَّہ(رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُما)تھا۔(عجائبُ القران مع غرائب القران،ص۶۵)حضرت مریمرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَاپیدائشی  وَلِیَّہ تھیں۔(صراط الجنان، ۱۰/۶۰۵)حضرت مریمرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَاکےعلاوہ کسی عَورَت کانام قُرآنِ کَریم میں  نہیں  آیا۔ (صراط الجنان، ۱۰/۲۳۱ملتقطا) حضرت مریمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا  جَنّتی عَوْرَتوں کی سَردارہیں،چُنانچہ رَسُوْلُ الله صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنےفرمایا:جَنّتی عَورَتوں کی سَردار چار(4)عَورَتیں ہیں:(1)مریم (2) فَاطمہ(3)خَدِیجہ اور(4)آسِیَہ (رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ اَجْمَعِیْن)۔ (كنزالعمال،کتاب الفضائل ،  الفصل الثالث فى جامع مناقب النساء،۱۲/۶۵،حديث: ۳۴۴۰۱)

سُبْحٰنَ اللہ!سُناآپ نے!اللہپاک کےپیارےنبی حضرت سَیِّدُناعیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کی والِدۂ ماجِدہ کس