Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! آج کے اس ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ہم انبیائےکرام عَلَیْہِمُ السَّلَاممیں سےایک بہت ہی محترم ومکرم نبی حضرت سَیِّدُنازَکَرِیَّا  عَلَیْہِ السَّلَام،آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے شہزادے حضرت سَیِّدُنا یحیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اورپیغمبرِ خدا،حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی والدۂ محترمہ و مشہور ولیہ حضرت بی بی مریم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا کی مُبارک زندگی کے واقعات وحالات سنیں گی ۔ آئیے!سب سے پہلےحضرت سَیِّدُنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام کی زندگی کا ایک ایمان افروز واقعہ  سنتی  ہیں ، چنانچہ

بے مثال احتیاط

       حضرت سَیِّدُنا زَکَرِیَّا عَلَیْہِ السَّلَام اپنے ہاتھ سے کما کرکھانےکو پسند فرماتے تھے۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام اُجرت پردیوار بنایا کرتے تھے،اس کے بدلے میں آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو بطورِ مزدوری ایک روٹی ملا کرتی تھی۔ایک مرتبہ کچھ لوگ آپعَلَیْہِ السَّلَامکی بارگاہِ مقدسہ میں حاضر ہوئے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام اس وقت کھانےمیں