Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

کیا ہے؟فرمایا:اپنی زَبان کو روکے رکھو(یعنی اپنی زَبان وہاں کھولو جہاں فائدہ ہو،نقصان نہ ہو )،تمہارا گھر تمہیں کِفایت کرے(یعنی بِلا ضَرورت گھر سے نہ نکلو)اورگناہوں پر رَونا اختیار کرو۔(تِرمِذی،۴/۱۸۲ ،حدیث: ۲۴۱۴)

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”گھر درس“

      میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!خوفِ خدا کی دولت پانے اور نیکیوں  کا ذِہْن بنانے کیلئے  نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا بے حد ضروری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول اچھی  صحبت پانے کا بہترین ذریعہ ہے،لہٰذا آپ بھی  اسمدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوجائیے۔ذیلی حلقے کے   8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”گھر درس“ بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ٭گھر دَرْس مُسَلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذَرِیْعَہ ہے٭ گھر دَرْس بے نمازیوں کو نمازی بناتا ہے ٭ گھر دَرْس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغْبَت پیدا ہوتی ہے٭ گھر دَرْس کی بَرَکت سے  مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں٭ گھر دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،اَجْرو ثَواب کاکام ہے،چنانچہ

       نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا:جوشخص میری اُمَّت تک کوئی اسلامی بات پہنچائےتا کہ اُس سے سُنَّت قائم کی جائے یا اُس سےبد مذہبی دُور کی جائے تو وہ جنَّتی ہے۔( حلیۃ الاولیاء،۱۰/۴۵، حدیث: