Book Name:Sayyiduna Zakariyya kay Waqiat aur Sayyidah Maryam ki Shan-o-Azmat

نَماز و زکوٰۃ کی ادائیگی اور والِدہ سے اچھا سُلُوک کرنا بہت ہی  پرانی  عبادات اور انبیائےکِرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  کا پسندیدہ طریقہ رہاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ !یہ ایسی پیاری عبادات ہیں کہ  شَرِیْعَتِ مُطَہَّرہ نےبھی ہمیں اِن چیزوں کاحُکم اِرْشادفرمایاہے،مگرافسوس!اب مسلمانوں میں نماز پڑھنے کا  جذبہ کم ہوتا جا رہا ہے  اور زکوٰۃ نکالنے کےمُعَامَلے میں ٹال مَٹول سے کام لِیا جارہا ہے،زکوٰۃ کے مُسْتَحِقِّیْن دَر دَر کی ٹھوکَریں کھانے پرمَجبور ہیں،وہ ماں جس کے قَدَموں تَلےجَنَّت ہے،اُسی ماں(Mother)کے ساتھ بُرےسُلوک کامُظَاہَرہ کِیا جارہا ہے،مُسلمانوں کو آخر ہو کِیا گیا ہے؟ کب تک نماز کے معاملے میں سستیاں ہوتی رہیں گی ؟کب تک یُوں ہی زکوٰۃ کی ادائیگی میں سُسْتِیاں ہوتی رہیں گی؟آخر یہ سِلسِلہ کب تلک یُوں ہی چلتا رہے گا ۔؟تمام اسلامی  بہنیں نِیَّت کیجئے کہ ہم پانچوں نمازیں  وقت پر  ادا کریں گی ،زکوۃ  فرض ہونے کی صورت میں فوراً ادا کریں گی اور والد اور  والدہ کو ہمیشہ خوش رکھیں گی اگر والد یا والدہ میں سے کوئی حیات نہیں ہے تو ان کے لئے دعائے مغفرت کرتی رہیں گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پانی پینے کی سنتیں اور آداب

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!آئیے!بیان کو اختتام کی جانب لاتے ہوئے پانی پینےکی سنتیں اور آداب  سنتی  ہیں۔پہلے دو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ ہوں: (1) فرمایا:اونٹ کی طرح ایکہی سانس میں مت پیو، بلکہ دو(2)یا تین(3)مرتبہ(سانس لے کر) پیو اور پینےسےپہلےبِسْمِ اللہپڑھو اور فراغت پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہا کرو۔(تِرمِذی،۳/۳۵۲،حدیث:۱۸۹۲)(2) فرمایا:نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے برتن میں سانس لینےیااس میں پھونکنے سےمنع فرمایاہے۔(ابوداود،۳/۴۷۴ حدیث: ۳۷۲۸ )حکیمُ الاُمَّت  حضر  ت مفتی احمد یارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام