Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

ہمیں سجدوں کی لذّت سے مالا مال فرمائے،تِلاوت  کا ذوق ا ورشوق نصیب فرمائے۔اٰمین

امام مالک کی عبادت  و ریاضت سے متعلق بزرگوں کے اقوال

٭حضرت سیِّدُنا علامہ قاضی عیاض مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنَا  زبیر بن حبیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا:جب بھی کسی(اسلامی)مہینے کی آمد ہوتی تو امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس مہینے کی پہلی رات کو  شب بیداری(یعنی رات بھر جاگ کر عبادت) فرمایا کرتے۔٭حضرت سیدنا زُبیر بن حبیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میرے خیال میں آپ یہ عبادتمہینے کااستقبال کرنے کی غرض سے کیا کرتے تھے۔ ٭آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی صاحبزادی فاطمہ بنتِ مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا فرماتی ہیں:امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ہر رات اپنا وظیفہ پورا کرتے تھے اور جب جمعہ کی رات آتی تو پوری رات اللہ پاک کی عبادت میں مشغول رہتے۔٭حضرت سَیِّدُنَامُغیرہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا بیان ہے:ایک مرتبہ رات کے وقت لوگوں کےسوجانے کے بعدمیں حضرت سَیِّدُنا امام مالک بن انسرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاس سے گزرا،میں نے دیکھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کھڑے ہوکر نماز میں مشغول ہیں،جب آپ سورۂ فاتحہ پڑھ چکے تو سورۂ اَلْہٰکُمُ التَّکَاثُرُ شروع کردی ،امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہجب اس آیتِ کریمہ پر پہنچے:

ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸) (پ،۳۰،التکاثر:۸)                                            

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:پھر بے شک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہوگی۔

تو بہت دیر تک روتے رہے۔میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تلاوت سننے میں مشغول ہوگیااور وہیں کھڑا رہا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  اسی آیت کو دُہراتے رہے اور روتے رہے،یہاں تک کہ صبح چمکنے لگی،پھرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے رکوع کیا۔میں اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگیا،میں وضو  کرکے مسجد میں حاضر ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ مسجد میں(علمِ دین کی) مجلس قائم ہے،لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اِردْ گرد حلقہ(Circle) بناکر