Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

۱/۱۵۷۔) وفیات الاعیان، ۴/۵ملخصاً)اور یہیں پر آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مزارِ  عالیشان بھی ہے۔

عالمِ مدینہ کا حُلْیۂ مبارک

عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ دراز قد، فربہ جسم،سفید رنگ  مائل بہ زردی تھے۔سر اور داڑھی کے بال سفید، نہایت خوش لباس تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ شہرِ عَدن کے بنے ہوئے نہایت نفیس اور بیش قیمت کپڑے پہنتے تھے۔اس کے علاوہ خراسان اور مصر کے اعلیٰ قسم کے کپڑے بھی پہنا کرتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا لباس اکثر سفید ہوتاتھا اورآپ عطر لگایا کرتے تھے۔(بستان المحدثین ص۱۳ملتقطاً)

عالِمِ مدینہ کےالقابات

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو اِمامُ الاَئِمہ، عالِم مدینہ اور امامِ دارِالہِجرۃ کےالقاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

عالِمِ مدینہ کےاساتذہ کی تعداد

علامہ  زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے 900 سے زیادہ علمائے کرام سے  علم حاصل کیا۔(شر ح الزرقانی علی الموطا، ۱/۳۵)

درس وتدریس اور فتویٰ نویسی

حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہسترہ (17)برس کی عمر میں تدریسِ علم کی مسند پر تشریف فرما ہوئے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے اسا تذہ بھی آپ کے پاس مسائل کے حل کے لئے تشریف لاتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ نے تقریباً ستر(70)سال تک فتویٰ نویسی فرمائی اور لوگوں کو علمِ دِین سکھاتے رہے۔ جلیل ُ القدرتابعینِ کرامرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہسے فِقْہ اورحدیث کا علم حاصل کرتے