Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

رہے۔(سیر اعلام النبلاء،۷/۲۸۷ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ وہ عظیم محدث اور فقیہہ ہیں،جنہیں محدثین و فقہائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن میں ایک خصوصی(Special)مقام حاصل ہے۔آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی تعریف وتوصیف میں2 روایات ملاحظہ کیجئے،چنانچہ

امام مالک کی شان میں2 روایات

(1)ارشاد فرمایا:عِلْم مُنْقَطِع(مُن۔قَ۔طِع یعنی ختم)ہوجائے گاتوعالِمِ مدینہ سے زیادہ علم والا باقی نہ رہے گا۔(ترمذی،ابواب العلم،باب ماجاء فی عالم المدینۃ،۱/۳۱۱،حدیث:۲۶۸۹ملتقطا)

(2)ارشاد فرمایا:عنقریب لوگ (علم کے لئے )سفر کریں گے توعالِمِ مدینہ سے زیادہ علم والا کوئی نہ پائیں گے۔(مستدرک،کتاب العلم ، باب یوشک الناس ۔۔۔الخ ،۱ /۲۸۰،حدیث:۳۱۴)

حضرت سیِّدُناابن ِ عُیَیْنَہرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:محدثینِ کرام کے نزدیک”عالِمِ مدینہ “سے مرادحضرت سیِّدُنا امام مالک بن اَنَس رَحْمَۃُاللّٰہعَلَیْہ ہیں۔(التمھید لابن عبد البر،زیدبن رباح،۲/۶۷۴، تحت الحدیث:۱۲۲)حضرت سیِّدُنا عبد الرزّاق رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:ہماری رائے یہ ہے کہ حضرت سیِّدُناامام مالک بن انسرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے علاوہ کوئی بھی”عالِمِ مدینہ“کے نام سے معروف نہیں۔ لوگوں نے حُصولِ علم کے لئےآ پ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی طرف جتنا سفر کیا اتنا کسی کی طرف نہیں کیا۔( ترمذی،ابواب العلم،باب ماجاء فی عالم المدینۃ،۴/۳۱۱، ملخصا)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ ایک فطری معاملہ ہے کہ جس سے عشق ہوجاتا ہے،اس سے