Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

وقت عبادت میں گزرتا ہے ؟کیا ہم موبائل،انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا(Social Media) کا100فیصد درست استعمال کرتے ہیں؟کیا ہم صدائے مدینہ لگاتے ہیں؟کیا ہم سنّتوں کی خدمت کی خاطر ہر ماہ3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پاتے ہیں؟کیا ہمیں چوک درس و مدنی درس دینے یاسننے کی سعادت ملتی ہے؟کیا مدرسۃ المدینہ بالغان میں ہمارا پڑھنے یا پڑھانے کا معمول ہے؟کیا ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے اور دیگر مدنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرپاتے ہیں؟بہرحال ابھی زندگی کا تسلسل باقی ہے،ابھی سانسیں چل رہی ہیں،ابھی موت کا فرشتہ تشریف نہیں لایا اورابھی ہوش و حواس کام کررہے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم  خوابِ غفلت سے بیدار ہوکرفرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کی بجاآوری کے لئے بھی اپنے آپ کو تیار کریں اور یہ مدنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےاستقامت کے ساتھ وابستہ رہیں۔

مجلس ائمّہ ٔمساجد

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام  کرنےاور سنّتوں کو پھیلانے کیلئے کم  وبیش104شُعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے،اِنہی میں سےایک شعبہ’’اَئمّۂ مساجد‘‘بھی ہے،جو مَساجد کی آبادکاری کیلئے ائمہ و مُؤذِّنین کی تَقرُّرِی کا کام سَراَنْجام دیتی ہےاوران کی خَیْرخَواہی کرتے ہوئے مناسب مُشاہرےبھی مُقَرَّرکرتی ہے،تاکہ یہ اسلامی بھائی مُعاشی پریشانیوں سےآزاد ہوکر خُوب خُوب نیکی کی دعوت عام کرتےرہیں۔مَساجدکوآبادکرنےمیں اَئمہ ومُؤذِّنین کا اَہَمّ کردارہوتا ہے۔ دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے وابستہ اَئمّۂ کرام،صدائےمدینہ،اِنْفِرادی کوشش کے ذَریعے نمازِ باجماعت کی طرف رَغْبت،دَرسِ فیضانِ سُنَّت،نمازِ فجرکےبعدمدنی حلقے میں شِرکت اورسُنَّتوں  کی تربیت کیلئے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں کی بَرکت سےمَسجدوں کوآبادرکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں