Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

بیٹھے ہوئے ہیں اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے چہرۂ مبارک میں خوبصورت نور چمک رہا ہے۔٭محمد بن خالدرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب بھی میں امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا چہرۂ مبارک دیکھتا ہوں تو آپ کے چہرے میں مجھے آخرت(کا خوف رکھنے والوں) کی نشانیاں نظر آتی ہیں۔جب آپ کلام فرماتے ہیں تو میں جان لیتا ہوں کہ حق آپ کے  منہ سے نکلتا ہے۔٭حضرتابو مُصْعَب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:امام مالک رات کے ایک حصے میں طویل رکوع اور سجود ادا فرماتے تھے،جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نماز میں کھڑے ہوتے تو یوں لگتا کہ جیسے کوئی خشک لکڑی ہو۔جب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کوکوڑوں کی سزا دی گئی تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے کہا گیا:مختصر نماز پڑھ لیا کریں،فرمایا:بندے کو چاہئے کہ وہ اللہ پاک کے لئے جو بھی عمل کرے،اچھی طرح کرے۔(پارہ 29 سُوْرَۃُ الْمُلْکْ کی آیت نمبر8 میں)اللہ پاک فرماتا ہے:

لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ (پ۲۹،الملک: ۲)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان: کہ تمہاری جانچ ہو تم میں کس کا کام زیادہ اچھا ہے ۔

حضرت ابنِ وہب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بیان کرتے ہیں:میں نےحضرت سَیِّدُنا امام مالک بن انس رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسے زیادہ متقی و پرہیزگار نہیں دیکھا۔٭ابنِ قاسم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے خادم نے بتایا کہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  نے40 سال  تک اکثرعشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کی۔٭ابنِ وہب رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرت سَیِّدُناامام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ دن اور رات میں نفل عبادات اکثر تنہائی میں بجالاتے تھے تاکہ کوئی دیکھ نہ سکے۔(تقریب المدارک وتقریب المسالک،۱/۹۲، ملتقطاً)۔٭علامہ شعیب حَرِیْفِیْش رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حضرت سَیِّدُناامام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہسحری کے وقت کثرت کے ساتھ نماز،ذکر ِ الٰہی اور اوراد و وظائف کا اہتمام فرماتے،پھردرس وتدریس میں مشغول ہو جاتے۔(حکایتیں اور نصیحتیں،ص۴۲۱)