Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

بھائیوں کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں ایک مرتبہ انہیں ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔تلاوت و نعت اور سنّتوں بھرے بیان نےان کے دل و دِماغ پر بہت اثر کیا۔ اجتماع کے آخر میں جب اسلامی بھائیوں نے ذِکراللہ کیا تو انہیں اپنے دل سے گناہوں کی سیاہی دُور ہوتی محسوس ہونے لگی۔ذکر کے بعدمانگی جا نی والی دعا سے مدنی اِنقلاب برپاہوگیا۔خوفِ خُدا سے ان کا رُواں رُواں کانپ اُٹھا۔آنکھوں سے آنسوؤں کا ایک سیلاب اُمنڈ آیا یہاں تک کہ روتے روتے ان کی ہچکی بندھ گئی۔انہوں نے رو رو کر اللہ پاک کی بارگاہ میں  اپنے گناہوں سے توبہ کی اور آئندہ سُنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوگئے۔

ہے تجھ سے دعا ربّ اکبر! مقبول ہو’’فیضانِ سُنّت‘‘                مسجد مسجد گھر گھر پڑھ کر،اسلامی بھائی سناتا رہے

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۴۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!جس طرح عالِمِ مدینہ، عشقِ رسول کی لازوال دولت سے مالامال تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ ایک سچے عاشقِ رسول تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ کا سینہ شہرِ مُصْطَفٰے کی محبت سے سرشار تھا،جس طرح عالِمِ مدینہ نسبتِ رسول کی اہمیت و فضیلت سے پوری طرح واقف تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ حدیثِ رسول کادلنشین انداز میں  ادب و احترام  بجالاتے تھے،جس طرح عالِمِ مدینہ حدیثِ رسول کی خدمت کی بدولت عوام و خواص میں مشہور و معروف تھے،اسی طرح عالِمِ مدینہ کی مبارک سیرت کا ایک دلکش پہلو یہ بھی ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ عبادت و ریاضت اور تلاوتِ قرآن کے بھی بہت زیادہ شیدائی تھے۔ آئیے!علمائے کرام کی زبانی آپ کی عبادت و ریاضت   اور تلاوتِ قرآن سے محبت کی چند ایمان افروز جھلکیاں سنئے اور عبادت  وریاضت پر کمربستہ ہوجائیے،اللہ پاک،اِمام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صدقے