Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

یادرہے!ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کاممسجد درسبھی ہے۔ ٭”مسجددرس“سےمسجدیں آبادہوتی ہیں۔ ٭”مسجددرس“سےانفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا ہے۔٭”مسجددرس“سےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔٭”مسجد درس“کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کی تو کیا ہی بات ہےچنانچہ

منقول ہےکہ اللہ کریم نےحضرتِ سَیِّدُنامُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی :بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کوبھی سکھاؤ ،میں بھلائی سیکھنےاورسکھانےوالوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء،۶/۵،حدیث:۷۶۲۲)بیان کردہ روایت سےمعلوم ہواکہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینےاورسُننے والوں کےتو وارے ہی نِیارے ہیں، اِنْ شَآءَاللہاُن کی قبریں اَندرسےجگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا۔آئیے!بطورِترغیب”مسجد درس“کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں،چنانچہ

خوفِ خدا سے رونے کی حلاوت

ایک اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے پہلے فلمیں ڈرامے دیکھنے کےبے حد شوقین تھے، گناہوں میں اس قدر گِھرے ہوئے تھے کہ ان کو اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کے برباد ہونے کا احساس تک نہ تھا۔ ان کی  زندگی میں کچھ اس طرح  مدنی بہار آئی کہ ان کے علاقے کی مسجد میں ایک اسلامی بھائی مدنی درس(درسِ فیضانِ سنّت) دیا کرتے تھے ۔ ایک روز وہ بھی درس میں شریک ہوگئے، درس سنا تو بہت بھلا لگا ، علم کی بہت سی باتیں سننے کا موقع ملا اور فکرِ آخرت پر مبنی باتیں سن کر دل کی کیفیت ہی بدل گئی۔ یوں روزانہ مدنی درس(درسِ فیضانِ سنّت) میں شرکت کرنا ان کا معمول بن گیا اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول سے ملاقات(Meeting) بھی رہنے لگی۔اسلامی