Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

میّت کے تمام اقارب کو تعزیت کریں،چھوٹے بڑے مرد و عورت سب کومگرعورت کو اُس کے محارم ہی تعزیت کریں۔تعزیت میں یہ کہے، اللہ پاک میّت کی مغفرتفرمائے اور اس کو اپنی رحمت میں جگہ عطافرمائے۔( بہار شریعت،۱/۸۵۲)٭میّت کےاَعِزّہ(یعنی رشتے داروں)کا گھر میں بیٹھناکہ لوگ ان کی تعزیت کو آئیں اس میں حرج نہیں اورمکان کےدروازہ پریا شارعِ عام(لوگوں کی گزرگاہ)پر بچھونےبچھاکر بیٹھنا بُری بات ہے۔(الدرالمختار، کتاب الصلاۃ، مطلب في کراھۃ الضيافۃ من اھل الميت،۳/ ۱۷۶) ٭اور دفن کےبعد میّت کےمکان پر آنا اورتعزیت کر کے اپنے اپنے گھر جانا اگر اتفاقاً ہو تو حرج نہیں اور اس کی رسم کرنانہ چاہئے اور میّت کے مکان پر تعزیت کے ليے لوگوں کا مجمع کرنا دفن کے پہلےہو یا بعد اسی وقت ہویا کسی اور وقت خلاف اَولیٰ ہے اورکریں تو گناہ بھی نہیں۔( بہار شریعت،۱ / ۸۵۳)٭ جوایک بار تعزیت کرآئےاسےدوبارہ تعزیت کےليےجانا مکروہ ہے۔(الدر المختار، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، ج۳، ص۱۷۷)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِشریعت،حصّہ16 (312صفحات)اور 120صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے”101مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاورپڑھئے۔سُنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!آئندہ ہفتہ واراِجتماع میںکمالاتِ مُصْطَفٰےکےتعلق  سے ایمان افروز واقعات اورمدنی پھول سُنیں گے،مثلاً تھوڑا سا کھانا کثیر جماعت کو کیسے کافی ہوگیا؟،بکری کیسے زندہ ہو گئی؟،اللہ  پاک نے نبیِّ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پر کیسی عظمت و فضیلت عطا فرمائی ہے،سرکارِ مدینہ،راحتِ قلب و