Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

اپنائےرکھیں، خُوب خُوب مدنی قافلوں میں سُنَّتوں بھرا سفر کریں اور’’فکرِ مدینہ‘‘کےذَریعےروزانہ مدنی اِنْعامات کا رِسالہ پُر کرتے رہیں اور ہر مدنی یعنی قمری ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کےذِمّے دار کو جَمْع بھی  کرواتے رہیں۔

ہوجائیں مولا مسجدیں آباد سب کی سب               سب کو نمازی دے بنا یارَبِّ مُصْطفےٰ

اَحکامِ شَرع کا مجھے دے دے عمل کا شوق            پیکر خُلُوص کا بنا یارَبِّ مُصْطفےٰ

       (وسائلِ بخشش  مرمم،ص۱۳۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اُمّتی کو کیسا ہونا چاہئے؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہم رسولِ انور،شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اپنی امت سے مَحَبَّت کے واقعات سُن رہے ہیں،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھی  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اُمّتی ہیں، اب ہم اپنے بارے میں غور کریں کہ کیا ہمیں بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَسے ایسی ہی محبت ہے جیسی ایک اُمّتی کو اپنے آقا سے ہونی چاہئے،مثلاًآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا اُمّتی تو نمازوں کا پابند ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا اُمّتی تو اپنی ضرورت کےمسائل اور  دیگر فرائض و واجب علوم جاننے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو تقویٰ  وپرہیزگاری کا پیکر ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو اپنی شرعی ذمہ داریاں پوری کرنے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی توتلاوتِ قرآن کاحریص ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو ناجائز و حرام کاموں سے بچنے والا بلکہ اپنی اولاد وغیرہ کو ان کاموں سے بچانے والا ، ان کی صحیح اسلامی تربیت کرنے والاہوناچاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو خوفِ خدا والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے والا ہونا چاہئے،آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمّتی تو بہترین خوبیوں سے آراستہ