Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

 

          اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت،مولانا شاہ احمدرضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنےنعتیہ دِیوان’’حدائقِ بخشش‘‘ میں لکھتےہیں:

پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے                      آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے

ہاں چلو حسرت زدو سنتے ہیں وہ دن آج ہے                     تھی خبر جس کی کہ وہ جَلوہ دکھاتے جائیں گے

کچھ خبر بھی ہے فقیرو آج وہ دن ہے کہ وہ                      نعمتِ خُلد اپنے صَدقے میں لٹاتے جائیں گے

وُسعتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو                      جُرم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے

آنکھ کھولو غمزد و دیکھو وہ گریاں آئے ہیں                       لوحِ دل سے نقشِ غم کو اب مٹاتے جائیں گے

(حدائق بخشش،ص۱۵۵،۱۵۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ٹیلی تھون کی ترغیب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! راہِ خدا میں خرچ کرنے کے بے شمار فضائل و برکات ہیں۔ نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صدقے کے بہت سے فضائل بیان فرمائےہیں۔آئیے!چند فضائل سنتے ہیں:صدقہاللہ  پاک کے غضب کو بجھاتا اوربُری موت کو دفع کرتا ہے۔ ترمذی،کتاب الزکاۃ،باب ما جاء فی فضل الصدقۃ، ۲/۱۴۶ ،حدیث:۶۶۴)صدقہ بُرائی کے ستّر دروازے بند کرتا ہے۔(فردوس الاخبار،۲/۳۴، حدیث:۳۶۵۱) صدقہ گناہ کو مٹا دیتاہے جیسے پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔ (ترمذی، کتاب الزکاۃ، ۲/۱۱۸،حدیث: ۶۱۴) مسلمان کا دیا ہواصدقہ عمر(Age)کو بڑھاتا اوربُری موت کو روکتا ہے۔(فردوس الاخبار، ۲/۲۶، حدیث:۳۵۷۸)صدقہ ستّر قِسم کی بلاؤں کو روکتا ہے، جن میں آسان تر بلا، بدن بگڑنا اور سفید داغ ہیں (تاریخ البغداد،۸/ ۲۰۴، حدیث:۴۳۲۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہر عقلمند شخص اس بات کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ آج کے دور