Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

نیاز(پیشانیِ اقدس کو)آستانَۂ عزت پر(بارگاہِ الٰہی میں)رکھے(ہوئے)ہے کہ الٰہی!میری اُمّت سیاہ کارہے، درگزرفرمااوران کے تمام جسموں کو آتشِ دوزخ(دوزخ کی آگ)سے بچا۔( فتاویٰ رضویہ، ۳۰/۷۱۶ -۷۱۷ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی  دورہ “

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مُصْطَفٰے جانِ رحمت،شمعِ بزمِ ہدایت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مَحَبَّت و اُلفت کو دل میں اُجاگر کرنے اور عشقِ رسول کا جام پینےکے لئےعاشقان ِرسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی  کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اورذیلی حلقےکے12مدنی کاموں میں آگےبڑھ کرحصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 12مدنی کاموں میں سے ہفتہ وارایک مدنی کام’’مد نی دورہ‘‘بھی ہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ!اس مدنی کام کے بےشمارفوائد ہیں مثلاً”مدنی دورے“کی برکت سےعلاقےمیں خوب مدنی کام پھیلتاہے،”مدنی دورے“کی برکت سےنئے نئےاسلامی بھائی مدنی ماحول  کےقریب آتے ہیں ،”مدنی دورے“ کی برکت سے بے نمازیوں کونمازی بنانےکی سعادت نصیب ہوجاتی ہے۔”مدنی دورے“ کی برکت سےا میرِاہلسنت کی  دعاؤں سے حصہ ملتاہے۔”مدنی دورے“ کی برکت سے نیکی کی دعوت دینے کا موقع ملتا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّنیکی کی دعوت دینااور بُرائی سےمنع کرنا نہایت ہی عظیمُ الشّان کام ہے،چُنانچہحدیث ِ پاک میں ہےکہ پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسےعرض کی گئی:لوگوں میں بہترکون ہے؟ارشادفرمایا:اپنے رَبِّ کریمسےزیادہ ڈرنےوالا،رشتےداروں سےصِلَۂ رِحمی زیادہ کرنےوالااوربہت زیادہ نیکی کاحکم دینے اوربُرائی سےمنع کرنےوالا۔(شعب الایمان،باب فی صلۃ الارحام،۶ /۲۲۰، حدیث :۷۹۵۰)۔

12مدنی کاموں میں سے ہفتہ واراِس مدنی کام”مدنی دورہ“کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کےرِسالے”مدنی دورہ“ کامطالعہ کیجئے،تمام ذِمہ دارانِ دعوتِ اسلامی،بالخصوص مجلس مدنی قافلہ