Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

عیدِ میلادُ النّبی تو عید کی بھی عید ہے                      بالیقیں ہے عید  ِعیداں عیدِ میلادُ النّبی

(وسائلِ بخشش مرمم، ص۳۸۰)

             میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے۔ آپ بھی یادِ مصطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ َ میں12 ربیعُ الاوّل شریف کو روزہ رکھ کر مَدَنی پر چم اُٹھائے جُلوسِ میلاد میں شریک ہوں۔جہاں تک ممکِن ہو باوُضو رہئے۔ لب پر نعتوں کے نغمے سجائے، دُرُود و سلام کے پھول برساتے،نگاہیں جھکائے پُر وقار طریقے پر چلئے۔اُچھل کود مچا کر کسی کو تنقید کا موقع مت دیجئے۔

ربیعُ الاوّل تجھ پر اَہلسنّت کیوں نہ ہوں قرباں

 

کہ تیری بارھویں تاریخ وہ جانِ قمر آیا

(قبالِۂ بخشش، ص۳۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تعزیت کے مدنی پھول

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےتعزیت کرنے کے چند مدنی پھول سنتے ہیں۔پہلے2فرامینِ مصطفےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:(1)جوکسی مصیبت زدہ سے تعزیت کرےگااس کےلئےاس مصیبت زدہ جتناثواب ہے۔( ترمذی، کتاب الجنائز ،باب ماجاء فی اجر من عزی مصابا، رقم:۱۰۷۵،۲/ ۳۳۸)(2)جوبندۂ مومن اپنےکسی مصیبت زدہ بھائی کی تعزیت کرےگا، اللہ پاک قیامت کےدن اسےکرامت کاجوڑا پہنائےگا۔( ابن ماجہ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی ثواب من عزی مصابا، رقم ۱۶۰۱،۲/ ۲۶۸ )٭تعزیت کا معنیٰ ہے:مصیبت زدہ کو صبر کی تلقین کرنا۔٭تعزیت مسنون(یعنی سنّت )ہے۔(بہار ِشریعت ،۱/۸۵۲)٭دفن سےپہلےبھی تعزیت جائز ہے، مگر افضل یہ ہے کہ دفن کے بعد ہو یہ اُس وقت ہےکہ اولیائے میّت جزع و فزع نہ کرتے ہوں، ورنہ ان کی تسلی کے ليے دفن سے پیشتر(پہلے) ہی کرے۔( الجوہرۃ النيرۃ، کتاب الصلاۃ، باب الجنائز، ص۱۴۱)٭مستحب یہ ہے کہ