Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

بیان کی جائیں گی، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے  دنیا میں اپنی اُمّت کو کتنا یاد فرمایا اور اُمّت کی یاد میں آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کس قدرگِریہ و زاری فرماتےرہے،یہ بھی سنیں گے،بیان کےآخر میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ مرحبایامُصطفےٰ کی دُھومیں مچاتاہوا،جشنِ ولادتِ سرکارکی خوشیاں سُناتاہوا پیاراپیارامکتوبِ عطار بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔اللہ کرےکہ ہم سارا بیان توجہ کے ساتھ سننے کی سعادت حاصل کر سکیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

لو وہ آیا میرا حامی

       حضرت سیِّدُنا عبدُاللہبن عُمَررَضِیَ اللّٰہُ تعالیٰ عَنْہُماسےمروی ہے کہ اُمت پر مہربان،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:قِیامت کےدن حضرت سَیِّدُناآدمعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامعرش کےقریب وسیع میدان میں ٹھہرے ہوئےہوں گے،آپ پردوسبزکپڑے ہوں گے،اپنی اولاد میں سے ہراُس شخص کو دیکھ رہے ہوں گےجوجنَّت میں جارہا ہوگا اوراپنی اَولادمیں سے اُسےبھی دیکھ رہےہوں گے جو دَوزَخ میں جارہا ہوگا۔اسی دوران آدمعَلَیْہِ السَّلَام میرے ایک اُمَّتِی کودَوزَخ میں جاتاہوادیکھیں گے۔سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام پکاریں گے،یااحمد(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)!یااحمد(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)! میں کہوں گا:لَبَّیْکاےابُوالْبَشَر!حضرت سَیِّدُناآدم عَلَیْہِ السَّلَام کہیں گے:آپ کایہ اُمَّتِی دَوزَخ میں جارہاہے۔یہ سُن کر میں بڑی چُستی کےساتھ تیزتیز(قدموں سے) فِرِشتوں کےپیچھےچلوں گااورکہوں گا:اےمیرےرَبّ کےفِرِشتو!ٹھہرو۔وہ عرض کریں گے:ہم مُقَرَّرکردہ فِرِشتےہیں،جس کام کاہمیںاللہ پاک نےحکم دیاہے،اس کی نافرمانی نہیں کرتے،ہم وہی کرتے ہیں، جس کاہمیں حکم ملاہے۔جب میں افسردہ ہوجاؤں گا اور اپنی داڑھی مُبارک کوبائیں ہاتھ سےپکڑ کر عرش کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرتےہوئے عرض کروں گا:اے میرےپَروَردگار!کیاتُو نےمجھ سے وعدہ نہیں