Book Name:Yadgari Ummat Pay Lakhoon Salam

کے تمام ذِمہ داران تو اِس رِسالے کالازمی مطالعہ فرمائیں۔یہ رِسالہ مکتبۃ المدینہ سے طلب بھی کیا جاسکتا ہے اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ  www.dawateislami.net سے پڑھا بھی جاسکتاہے۔

اِس رِسالے کے  مطالعے کی برکت سے آپ جان سکیں گے۔٭نیکی کی دعوت دینے کا شرعی حکم ٭نیکی کی دعوت دینے کے13فضائل وفوائد٭نیکی کی دعوت  سے پہلے کی دعا٭مدنی دورےکے مدنی پھول٭مدنی دورے کا طریقہ٭مدنی دورے کے آداب٭مدنی دورےسے متعلق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورو ں کے منتخب مدنی پھول وغیرہ۔

آئیے!بطورِترغیب”مدنی دورے“کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں،چنانچہ

مسجد آباد  ہوگئی

       بابُ المدینہ( کراچی)کےایک اسلامی بھائی  کابیان ہےکہ ہمارا مدنی قافلہ پنجاب کےایک  شہرکی مسجد میں پہنچا ۔دروازے پر تا لالگا ہواتھا ،دروازہ کھولاتو ہر چیز پر مٹی ہی مٹیتھی ،ایسا معلوم ہوتاتھا جیسےکافی عرصہ سےمسجد بندہو،ہم نےمل جُل کر صفائی کی،نمازِعصرکے بعدمدنی دورہ کےلئےکھیل کےمیدان(Play Ground)میں پہنچےاور کھیلنےمیں مشغول نوجوانوں کونیکی کی دعوت دی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ!کئی نوجوان ہاتھوں ہاتھ ہمارےساتھ چلنےکےلئےتیارہوگئے،مسجدمیں آکر ہمارےساتھ نماز پڑھنےاورسنّتوں بھرا بیان  سُننےکی سعادت حاصل کی،ہماری  انفرادی کوشش سے انہوں نے اُس مسجدکو آبادکرنےکی نیت کرلی۔یہ منظردیکھ کروہاں موجودایک بُزرگ آبدیدہ  ہوکر(یعنی روکر)کہنے لگے،میں تو لوگوں سے مسجدآبادکرنے کاکہتارہتاتھا،مگرمیر ی سُنےکون؟اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!آج عاشقانِ رسو ل کے مدنی قافلے اورمدنی دورےکی برکت سے ہماری مسجدآباد ہوگئی ہے۔

نہ نیکی کی دعوت میں سُستی ہو مجھ سے                           بنا         شائقِ         قافِلہ      یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۰۳)