Book Name:Badshogooni Haram Hai

اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے 8 مدنی کاموں میں حصہ لے کر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا مدنی ذہن بنائیے، اگر آپ کی بیٹی بڑی ہو گئیں ہیں مگر ابھی تک قرآن نہیں پڑھا تو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ کروائیے، جہاں اسلامی بہنیں قرآنِ پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کے ضروری مسائل بھی انہیں سمجھاتی ہیں، سکھاتی ہیں، مبلغہ بناتی ہیں، معلمہ بناتی ہیں، ماں باپ کا ادب سکھاتی ہیں، گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھول عطا فرماتی ہیں۔اس کے علاوہ اولاد بالخصوص بیٹی کی بہتر پرورش سے مُتعلق مدنی پھول حاصل کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’اولاد کے حقوق" اور "بیٹی کی پرورش‘‘کا مطالعہ بھی بے حد مفید ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تعلیمی اداروں میں درس

میٹھے میٹھے اسلامی بھا ئیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے تحت مختلف تعلیمی اداروں مثلاًکالجز اور یونیورسٹیز میں شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی چند کُتُب و رَسَائِل کے عِلاوہ آپ کی باقی تمام کُتُب و رَسَائِل بِالْخُصُوص”فیضانِ سنّت“جلداول اور”فیضانِ سنّت“جلددوم کےان ابواب(1)”غیبت کی تباہ کاریاںاور(2)نیکی کی دعوت“ سےدرس دینے کی ترکیب ہوتی ہے،جس کا مقصد ان اداروں سےوابستہ اساتذہ و طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنا  اور انہیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی مدنی سوچ فراہم کرنا ہے۔آئیے!درس کی ایک مدنی بہار سنئے،چنانچہ

بُری صحبتوں سے نجات مل گئی