Book Name:Badshogooni Haram Hai

کر سب سے پہلی آیت کے ترجمے سے اپنے کام کے بارے میں خودساختہ مفہوم نکال لینا ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قافلے میں سفر کیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! کسی بھی عادتِ بدسے پیچھا چھڑانے کیلئے ماحول کا بڑااثر ہوتا ہے ۔ اگر ہم جھوٹ ،غیبت ،چغلی ،ماں باپ کی نافرمانی ،مسلمان کی دل آزاری ،چوری ڈکیتی وغیرہ ظاہر ی وباطنی گناہوں سے بچنےاور پنج وقتہ نمازوں کے عادی بننے ، سچ بولنے  ،ماں باپ کی فرمانبرداری ،حسن ِ اخلاق کی عادت   اپنانے  اور بہت سی نیکیوں کا عادی بننے کے خواہش مند ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر  ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع،ہفتہ وارمدنی مذاکرے میں شرکت اورہر ماہ عاشقان ِ رسول کے ساتھ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کا معمول بنالیجئے۔اگر آپ  اپنی روزمرہ کی دنیاوی مصروفیات ترک کرکے اپنے گھر والوں اوربُرے دوستوں کی صحبت چھوڑ کر ان مدنی قافلوں میں سفر کریں گے تو اپنے طرزِزندگی پر دیانت دارانہ غوروفکر کا موقع میسر آئے گا ،اپنی آخرت کو بہتر سے بہتر بنانے کی خواہش دل میں پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں اب تک کئے جانے والے گناہوں کے ارتکاب پر ندامت محسوس ہوگی ،ان گناہوں کی ملنے والی سزاؤں کا تصور کر کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے ،دوسری طرف اپنی ناتوانی وبے کسی کا احساس دامن گیر ہوگااوراگر دل زندہ ہوا توخوفِ خداکے سبب آنکھوں سے بے اختیار آنسو چھلک کررخساروں پر بہنے لگیں گے۔ان مدنی قافلوں میں مسلسل سفرکی برکت سے فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ زبان پر درود ِ پاک جاری ہوجائے گا ،اورزبان تلاوت ِقرآن ،حمد ِ الٰہی اور نعتِ رسول کی عادی بن جائے گی ، دُنیا کی محبت میں ڈوبا ہوا دل آخرت کی بہتری کے لئے بے چین ہوجائے گا ۔اِنْ شَآءَ اللہ