Book Name:Badshogooni Haram Hai

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے! اللہ پاک کی رضا پانے اورثواب کمانے کے لئے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔(اَلمُعجمُ الکبیر لِلطّبرانی، ۶/ ۱۸۵ ،حدیث:۵۹۴۲)

مَدَنی پھول:جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بَیان سُننے کی نیّتیں:

نگاہیں نیچی کیے خُوب کان لگاکر بَیان سُنُوں گا ٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تعظیم کے لیے جب تک ہوسکادو زانو بیٹھوں گا ٭صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا٭اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج میں آپ کے سامنے  بدشُگُونی سے مُتعلِّق مدنی پُھول بیان کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔بدشُگُونی ایسی بیماری  ہے جو ساری دُنیا میں پھیلی ہوئی ہے ۔ میں سب سے پہلے  آپ کے سامنے ایک حکایت  اور اس سے حاصل ہونے والے مدنی پھول پیش کروں گا،اس کے بعد شُگُون کی قِسمیں،قرآنِ پاک کی آیات، احادیثِ مُبارکہ اوراس بارےمیں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مبارک فتویٰ  بھی آپ کے گوش گزار کرنے کی سعادت حاصل کروں گا۔اس کے بعد بدشُگُونی کی چند مثالیں ،بدشُگُونی کے نقصانات  اور بدشُگُونی کا علاج بھی بیان کروں گا۔بیان کے آخر میں لباس سے متعلق مدنی پھول بھی پیش کروں گا۔