Book Name:Badshogooni Haram Hai

حُفّاظ جومدرسۃ المدینہ سے حافظ بنے،دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی دِینی خدمات پیش کررہے ہیں،کوئی اِمامت کے مُصلّے پرہے توکوئی تدریس کے منصبِ اعلیٰ پر فائزہوکرتعلیمِ قرآن کودُنیا بھر میں عام کررہاہے۔

جامعۃ المدینہ آن لائن

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا ایک اور شعبہ”جامعۃ المدینہ آن لائن“بھی ہے،جامعۃالمدینہ آن لائن کے تحت بھی مختلف کورسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔مثلاً طہارت کورس،نماز کورس،عقائد و فقہ کورس،فیضانِ زکوۃ کورس،درسِ نظامی آن لائن کورس، فیضانِ بہارِ شریعت کورس،فیضانِ فرض علوم کورس،فیضانِ رمضان کورس،قربانی کورس وغیرہ۔ہر کورس کی مدت اور دورانیہ مختلف ہے،ان کورسز میں داخلوں کا طریقِ کار دعوت اسلامی کی ویب سائٹ (www.dawateislami.net)پر دیا ہوا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بد شُگُونی کے نقصانات

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بدشُگُونی حرام اور گناہ کا کام ہے  اور اس سے بچنا  بے حد ضرور ی ہے۔ مگر افسوس کہ یہ ایسابھیانک آسیب ہے جو ہمارے مُعاشَرہ کو اپنے پنجے میں جکڑے تباہی کے راسْتے پر لئے جارہا ہے یہ ہماری دُنیاوآخرت کی زِندگی  کو مکمل تباہ کرنے پر تُلا ہوا  ہے اس کے نُقصانات بَہُت ہیں شاید ہم میں سے اَکثرِیَّت اَیسی ہے جو اِن کےنُقصانات سے ہی واقف نہیں ہے ۔

بدشُگُونی کے  نُقصانات میں سے  ایک بَہُت ہی بڑا نُقصان یہ ہے کہ٭بَدشُگُونی کا شکار ہونے والوں کا اللہ پاک پر اِعْتماد اوربھروسا کمزور ہوجاتاہے اور وہ بَجائے اللہ پاک پربھروساکرنے کے اُن مادّی