Book Name:Badshogooni Haram Hai

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عقیقے کی سنتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !بیان کو اختتام کی جانب لاتے ہوئےآئیے!عقیقے کی چند سنتیں اور آداب  سنتے ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:لڑکا اپنے عقیقے میں گِروی ہے ساتویں دن اُس کی طرف سے جانور ذَبح کیا جائے،اُس کا نام رکھا جا ئے اور سرمُونڈا جائے۔‘‘(تِرمِذی ج۳ ص۱۷۷ حدیث:۱۵۲۷)٭گِروی ہونے کا یہ مطلب یہ ہے کہ اُس سے پورا نفع(فائدہ)حاصِل نہ ہوگا جب تک عقیقہ نہ کیا جائے اور بعض(مُحَدِّثین)نے کہا بچّے کی سلامتی اور اُس کی نَشو ونُما(پھلنا پھولنا) اور اُس میں اچّھے اَوصاف (یعنی عمدہ خوبیاں )ہونا عقیقے کے ساتھ وابَستہ ہیں۔(بہارِ شریعت ج ۳ ص ۳۵۴)٭بچّہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذَبْح کیا جاتا ہے اُس کو عقیقہ  کہتے ہیں۔(بہارِ شریعت ج ۳ص۳۵۵ )

( اعلان (

کھانا کھانے کی مزید سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گیں لہٰذا ان سنتوں اور آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ