Book Name:Badshogooni Haram Hai

ہواُس کے اوپر سے کوئی پھلانگ کر گزر جائے تو بچے کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے (10) رات کو آئینہ دیکھنے سے چہرے پر جُھریاں پڑتی ہیں(11) سورج گرہن کے وَقْت حامِلہ عورت چُھری سے کوئی چیز نہ کاٹے کہ بچہ پیدا ہوگا تو اس کا ہاتھ یا پاؤں کٹا یا چِراہوا ہوگا(12)کبھی نمبروں سے بَدفالی لینا(بالخصوص یورپی ممالک کے رہنے والے 13کے ہندسے کو منحوس سمجھتے ہیں)(13)مغرب کی اذان کے وَقْت تمام لائٹیں روشن کردینی چاہئیں ورنہ بلائیں اُترتی ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدرسۃ المدینہ

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جہاں لوگوں کو نیک اعمال کی طرف رغبت دلا رہی ہے، وہیں کم و بیش104شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروف ہے،جن میں سے ایک شعبہ مَدَنی مُنّوں کی تعلیم وتربیت کیلئے مدرسۃ ُالمدینہ(للبنین) اورمَدَنی مُنّیوں کیلئےمدرسۃ ُالمدینہ(للبنات)قائم ہیں۔جن میں تَجْوِیْد وقراءت کےساتھ قرآنِ کریم حفظ وناظرہ پڑھایا جاتا ہے۔مدرسۃ المدینہ میں مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کو دِینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ بالخصوص ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے،اسلامی احکامات کے مطابق اسلامی زندگی گزارنے کااندازسکھایا جاتا ہے،سُنّتیں وآداب بتائے اورسکھائے جاتے ہیں،ماں باپ کا ادب واحترام سکھایا جاتا ہے،چھوٹوں سے شفقت اوربڑوں کا ادب کرنا سکھا یا جاتا ہے،نمازوں کاپابنداورسُنّتوں کاعامل بنانے کی کوشش کی جاتی ہے،جھوٹ بولنے سے بچنے کامدنی ذہن دِیا جاتاہے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدرسۃ المدینہ سے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کرنے والے ہزاروں خوش نصیب  حُفّاظ ہرسال ملک و بیرونِ ملک نمازِ تراویح میں قرآنِ کریم(مُصلّٰے)سُننے ،سُنانے کی سعادتِ عظمیٰ حاصل کرتے ہیں،اس وقت بھی سینکڑوں وہ