Book Name:Badshogooni Haram Hai

تَرْجَمَۂ کنز العرفان :جسے چاہے بیٹیاں  عطا فرمائے اور جسے چاہے بیٹے دے۔یا انہیں  بیٹے اور بیٹیاں دونوں  ملا دے اور جسے چاہے بانجھ کردے،بیشک وہ علم والا، قدرت والا ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ ہم جس طرح بیٹے کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اسی طرح بیٹی کی ولادت پر بھی خوب خوب خوشیاں منائیں  ۔ اورجو لوگ بیٹیوں کی پیدائش سے خفا ہوتےہیں،منہ بگاڑ لیتے ہیں بلکہ جو  بدنصیب فضول بک کرنعمت کی ناشکری کے گناہ میں  بھی مبتلا ہوجاتے ہیں انہیں اس بارے میں غور کرنا چاہیے ۔یادرکھئے! بیٹیوں کی پیدائش پر منہ بگاڑ کر ناراض ہوجانا یہ زمانۂ جاہلیت کے کفار کا طریقہ ہےکہ وہ لوگ بیٹیوں کو زِندہ دَفنادیا کرتے تھے ۔ چنانچہ پارہ 14 سُورَۂ نَحۡل  کی آیت نمبر58۔59 میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ اِذَا بُشِّرَ اَحَدُهُمْ بِالْاُنْثٰى ظَلَّ وَجْهُهٗ مُسْوَدًّا وَّ هُوَ كَظِیْمٌۚ(۵۸) یَتَوَارٰى مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوْٓءِ مَا بُشِّرَ بِهٖؕ-اَیُمْسِكُهٗ عَلٰى هُوْنٍ اَمْ یَدُسُّهٗ فِی التُّرَابِؕ-اَلَا سَآءَ مَا یَحْكُمُوْنَ(۵۹)

(پ14،النحل:۵۸۔۵۹)

تَرْجَمَۂ کنز العرفان :اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے تو دن بھر اس کا منہ کالا رہتا ہے اور وہ غصے سے بھراہوتا ہے۔اس بشارت کی برائی کے سبب لوگوں سے چھپا پھرتا ہے ۔ کیا اسے ذلت کے ساتھ رکھے گا یا اسے مٹی میں دبادے گا ؟ خبردار! یہ کتنا برا فیصلہ کررہے ہیں۔

جو لوگ بیٹیوں کی پیدائش پر دل چھوٹا کرتے ہیں یا اس وجہ سے کُڑھتے رہتےہیں وہ بیٹی کی پیدائش اوربیٹی کی فضیلت پر 4 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم سنیں۔

(1)’’جب کسی کے ہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ  پاک اس کے گھر فرشتوں کو بھیجتا ہے جو آکر کہتے ہیں:’’اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو ۔‘‘ پھر فرشتے اس بچی کو اپنے پروں کے سائے میں لے لیتے ہیں اور اس