Book Name:Seerat e Mufti Farooq

ترغیب آئی ہے۔   آئیے! عاجزی کا جذبہ پیدا کرنے کی نیت سے 3 فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں :  

 -1دوسروں کو مُعاف کرنے کے سبب اللہ پاک بندے کی عزت بڑھاتا ہے اور جو شخص اللہ پاک کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ پاک اسے بلندی عطافرماتاہے۔   (مسلم،   کتاب البروالصلة والآداب،   باب استحباب ا لعفووالتواضح ،   ص ۱۳۹۷،   حدیث :   ۲۵۸۸)   

 -2ہر شخص کے ساتھ دو فَرِشے ہوتے ہیں اور اسے ایک لگام ڈالی جاتی ہے جس کے ذریعے اسے روکتے ہیں پس اگر وہ اپنے نَفْس کو اونچا کرتا ہے تو وہ اسے کھینچتے ہیں اور دعا کرتے ہیں:  اے اللہکریم !  اسے پستی عطافرما اور اگر وہ  اپنے نفس کو پست کرتاہے تو یوں دعا کرتے ہیں:   اے اللہکریم ! اسے بلندی عطافرما۔   ( مسلم،   کتاب البروالصلة والآداب،   باب استحباب ا لعفووالتواضح ،   ص ۱۳۹۷،   حدیث :   ۲۵۸۸ ) 

 -3اس شخص کے لئے خوشخبری ہے جو محتاج نہ ہونے کے باوجود عاجزی کرے اوراپنا مال گناہوں میں خرچ نہ کرے۔   ( شعب الایمان ،   باب فی الزکاة...الخ ،  ۳   /    ۲۲۵،   حدیث :  ۳۳۸۸ ) 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! راہِ طریقت میں پیر کی محبت اور اس کی اطاعت کی بے حد اہمیت ہے،   پیر کی محبت اور اطاعت کی بدولت ایک مرید اس کے فیوض و برکات سے مستفیض ہوتا ہے جبکہ مرشد کی محبت سے خالی دل اس کی برکتوں سے بھی محروم رہتا ہے۔   چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی 273 صفحات پر مشتمل کتاب ”آدابِ مرشدِ کامل“ کے صفحہ 38 پر ہے:   سیدنا امام عبدالوہاب شعرانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی کتاب میں فرماتے ہیں:   اے میرے بھائی!  تو جان لے کہ مرشِد کے اَدَب کا اعلیٰ حصہ مرشِد کی مَحبت ہی ہے۔ جس مرید نے اپنے مرشِد سے کامل مَحبت نہ رکھی۔   اس طرح کہ مرشِد کو اپنی تمام خواہشات پر ترجیح نہ دی تو وہ مرید اس راہ میں کامیاب نہ ہوگا۔ کیونکہ مرشِد کی مَحبت کی مثال سیڑھی کی سی ہے۔   مرید اس کے ذریعے ہی سے چڑھ کر اللہ  تعالیٰ کی بارگاہ کو پہنچتا ہے ۔   

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! معلوم ہوا!  پیر کی محبت ضروری   (Necessary ہے،    مفتیِ دعوتِ اسلامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ان گنت عمدہ صفات میں سے ایک صفت یہ بھی تھی کہ آپ  اپنے پیرو مرشد شیخِ طریقت،   اَمِیرِ اہلسنّت،  بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علّامہ مَولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطّار قادِری  رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ