Book Name:Seerat e Mufti Farooq

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!   غور کیجئے !  جب خرید و فروخت   (Sale & Purchase کی چند لمحوں کی ملاقات میں بھی شریعت کو نرمی مطلوب ہے تو وہ افراد جن سے برسوں کا ساتھ ہو وہاں  تو اورزیادہ نرمی درکار ہوگی۔    اس لیے رشتہ دار ہو یا اجنبی،   بڑا ہو یا چھوٹا ہمیں ہر ایک سے نرمی سے پیش آنا چاہیے۔   اللہ پاک ہمیں دوسروں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے  کی  توفیق عطا فرمائے۔   اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

حُسنِ اَخلاق اور نَرْمی دو                دُور ہو خوئے اِشتِعال آقا!

(وسائلِ بخشش مرمم،   ص ۱۷۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام’’ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع ‘‘

میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو!  اپنی ذات میں نرمی کا وصف اور مزید اعلی اوصاف پیدا کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ  (Associate)   ہو کر ذیلی حلقے کے8  مَدَنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے8مَدَنی کاموں میں سےایک  مَدَنی کام ”ہَفْتَہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع“ میں شرکت کرنابھی ہے،   ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرر کر کے ذیلی حلقہ،  حلقہ ،  عَلاقہ یاشہرسطح پر با پردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اِجتماع کیجئے۔   دن اور وقت مخصوص رکھئے ۔ شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف :  فی ذیلی حلقہ کم از کم12  (دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے )   ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع '' مَدَنی پھولوں''  کے مطابِق کیجئے۔ اسلامی بہنوں کو مائیک ،  میگا فون ،   سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں۔   اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّاس مدنی کام  کے بے شمار دُنیوی واُخروی فوائد ہیں،  ٭ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع کی برکت سےمسلمانوں سےملاقات وسلامکی سُنَّت عام ہوتی ہے۔ ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماعکی برکت سے  علمِ دِین سےمالامال قِیمتی مدنی پھول اُمّت ِ مسلمہ تک پہنچائے جا تےہیں۔   ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع بےنمازیوں کونمازیبنانےمیں بہت معاون ہوتاہے۔ ٭ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماعکی برکت سے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول کیتشہیر و نیک نامی ہوتی ہے۔ ٭ہفتہ وار  سُنَّتوں  بھرے اجتماعمیں مانگی جانے والی دُعائیں قبول ہوتی ہیں،  اس کےعلاوہ صحابَۂ کرام اور اولیائے کرام کی سیرتِ مبارکہ پربھی بیانات ہوتےہیں۔