Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

میں بھی دل کھول کر خَرْچ کرتے ہیں،مساجِد و مَدارِس کی آباد کاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیتے ہیں،خوب مدنی کام کرتے ہیں،صبح و شام نیکی کی دعوت دینے میں گزارتے ہیں،غُرَبا و مساکین کی خیر خواہی میں بھی پیش پیش رہتے  ہیں،اپنے دوستوں پر خَرْچ کرنے،اُن کی خبر گیری کرنے اور بُرے وَقْت میں اُن کے کام آنے میں بھی اُن کا کوئی ثانی نہیں ہوتا،ایسے لوگ خود بھی عیش و راحت کی زندگی گزارتے،اپنی اَوْلاد کو بھی مہنگی ترین کاریں،بنگلے،اسکوٹریں،کمپیوٹرز،لیپ ٹاپ(Laptop)،آئی پیڈ(I.Pad)،ٹیبلیٹس(Tablets)اور دیگر عیش و راحت کا ساز و سامان فراہم کرتے ہیں،اُن کی بھاری فیسیں بھی بخوشی بھرتے ہیں،اپنی اَوْلاد کی شادیوں پر بھی پانی کی طرح پیسہ بہاتے ہیں مگر آہ!اپنی گلی،محلے،علاقے،برادری،شہر یا ملک میں موجودمحتاج و ضرورت مند رشتے داروں خُصوصاً بہنوں (Sisters)کے ساتھ اچھا سُلوک کرنا،اُن کی ضروریات کو پورا کرنا اوراُنہیں وراثت میں سے حِصَّہ دینا تک انہیں گوارا نہیں  ہوتا۔بالفرض بہنیں اپنے حق کا مطالَبہ کرڈالیں تو بے چاریوں کو ڈرا دھمکاکر خوف زدہ کرکے،یہ جتلا کرکہ" تیری شادی میں ہم نے اِتنا اِتنا خرچ کیا"کہہ کر خاموش کرادیا جاتا ہے۔یقیناً یہ اسلامی تعلیمات کے سَراسَر خلاف ہے۔اِس معامَلے میں نبیِّ پاک،صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پاکیزہ کردار ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے،نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اپنی رَضاعی (دودھ شریک) بہن  کے ساتھ کس قدر شفقت بھرا سُلوک فرمایا۔آئیے!اِس کی چند ایمان افروز جھلکیاں مُلاحَظہ کیجئے،چنانچہ

رَضاعی بہن سے حُسنِ سُلوک

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ اپریل2017 کے”ماہنامہ