Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

مرا جائے،ہزاروں لوگ اس کو  آزما چکے ہیں اور آزمائی  ہوئی  چیز کو مزید  کیا آزمانا؟

دُنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت میں اندھے ہوکر رشتے ناطے توڑڈالنے والوں کو بروزِ قِیامت کس قدر ذِلّت و رُسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔آئیے!اِس بارے میں2 عبرت آموز حکایت سُنئے اور عبرت سے سَر دُھنئے،چنانچہ

نیلی آنکھوں والی بدصورت بڑھیا

حضرت سَیّدُنا فُضیل بن عِیاضرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکہتے ہیں،حضرت سَیِّدُنا عبدُاللہ بن عبّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمانےفرمایا:بروزِ قِیامت ایک نیلی آنکھوں والی نہایت بَدصُورت بُڑھیا، جس کے دانت آگے کی طرف نکلے ہوں گے، لوگوں کے سامنے ظاہر ہوگی اور اُن سے پوچھا جائے گا:اِ س کو جانتے ہو؟ لوگ کہیں گے:ہم اِس کی پہچان سے اللہ پاک کی پناہ چاہتے ہیں۔کہا جائے گا:یہ وُہی دُنیا ہے جس پر تم فَخر کیا کرتے تھے،اِسی کی وجہ سے رشتے داریاں کاٹتےتھے،اِسی کے سبب ایک دوسرے سے حَسَد اور دشمنی کرتے تھے۔پھر اُس(بڑھیا نُما دنیا)کو جہنَّم میں ڈالا جائے گا تو پُکارے گی:اے میرے پَروَردَگار!میری پیروی کرنے والے اور میری جماعت کہاں ہے؟ اللہ پاک فرما ئے گا:اُن کو بھی اِس کے ساتھ کر دو۔( موسوعۃلابن ابی الدنیا، ۵/ ۷۲ ،رقم:۱۲۳)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غور کیجیے! کہ وہ نادان کہ جنہوں نے دنیا کی خاطر ڈھیروں گناہ کئے، جو دنیا کی خاطر نیکیوں سے دُور رہے، جنہوں نے دنیا کی خاطر اعمالِ حسنہ سے منہ موڑا،جودنیا کی خاطر حسد اور غیبت جیسے گناہوں میں مبتلا ہوئے،جنہوں نےدنیا کی خاطر جھوٹ بولا اور بد عہدیاں کی، جو دنیا کی خاطر بد دیانتی اور چوری میں ملوث ہوئے،جو دنیا کی خاطر عَداوت اور دُشمنی کی آگ میں جُھلَستے