Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

عبادات میں سے ایک عبادت ہے ۔(مِرآۃُ المَناجِیح،۶/۶۲۱)

جنت کا مَحَل اُس کو ملے گا جو۔۔۔

بالفرض ہمارا کوئی رشتے دار سُستی کے سبب یا کسی بھی وجہ سے جان بوجھ کر ہمارے یہاں نہیں آیا یا ہمیں اپنے یہا ں مَدْعُو نہیں کیا(یعنی دعوت میں نہیں بُلایا)بلکہ اُس نے کھلَّم کھلا ہمارے ساتھ بدسُلوکی کی، تب بھی ہمیں بڑا حَوصَلہ رکھتے ہوئے تعلُّقات برقرار رکھنے چاہئیں۔حضرت سَیِّدُنا اُبَی بِن کَعب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ نبیِّ اکرم،نورِمُجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مکرّم ہے:جسے یہ پسند ہوکہ اُس کے لیے(جنّت میں)مَحَل بنایا جائے اوراُس کے دَرَجات بُلند کیے جائیں، اُسے چاہیے کہ جو اُس پرظُلْم کرے ،یہ اُسے معاف کرے،جو اُسے محروم کرے، یہ اُسے عطا کرے اورجو اُس سے قَطْعِ تَعَلُّق کرے(یعنی تعلُّق توڑے)یہ اُس سے ناطہ(یعنی تعلُّق)جوڑے۔(مُستَدرَک للحاکم،کتاب التفسیر،۳ /۱۲،حدیث: ۳۲۱۵)

بِلا حِساب ہو جنَّت میں داخِلہ یاربّ!

پڑوس خُلْد میں سَرور کا ہو عطا یاربّ!

 (وسائل بخشش مرمم، ۸۲)

دشمنی چھپانے والے رشتے دار کو صَدَقہ دینا افضل صدقہ ہے

 بہر حال کوئی ہمارے ساتھ حُسنِ سُلوک کرے یا نہ کرے ہمیں حُسنِ سُلوک جاری رکھنا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے:سب سے افضل صدقہ وہ ہے جو کینہ پرور(دِل میں دُشمنی رکھنے والے)رشتہ دار کو دیا جائے اس کی وجہ یہ ہے کہ کینہ پر ور رشتہ دار کو صدقہ دینے میں صدقہ بھی ہے او ر قطعِ رِحمی کرنے