Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

گے،بدقسمتی کے ساتھ کئی بدنصیب جانوروں پر ظلم کرتے ہیں،اُس ظلم کی مثالیں بیان کی جائیں گی اورجوخوش نصیب جانوروں پر رحم کرتےہیں،اِس کے کیا کیا فوائد ہیں یہ بھی پیش کیے جائیں گے،کسی نے کُتّے کوپانی پِلایا تو اُس کی بخشش ہوگئی،یہ واقعہ بھی آئندہ ہفتے بیان کیا  جائے گااورامیرِ اہلسنت کے مُرشِدضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ کا عُرس مبارک بھی قریب ہے،تو آپ کی سیرت کی کچھ جھلکیاں بھی ہم سُنیں گے،آئندہ جمعرات بھی آپ کی حاضری ہوگی،نہ صرف اپنی حاضری بلکہ اوروں کو بھی ترغیب دِلاکے ساتھ لائیے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے  اجتماع میں پڑھے جانے والے (6)دُرودِ پاک اور  (2)دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])


 

 



[1] افضل الصلوات علی سید السادات، الصلاۃ السادسۃ والخمسون،ص۱۵۱ملخصًا