Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

پالے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                                  اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صِلَۂ رِحمی کے مَدَنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے صِلۂ رِحمی کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصِل کرتے ہیں۔پہلے دو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ملاحظہ کیجئے: (1):ہر حُسن ِ سُلوک صَدَقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف صدقۃ،۳/۳۳۱،رقم:۴۷۵۴)(2):جس نے والدین سے حُسْنِ سُلوک کیا اُسے مبارَک ہو کہ اللہ پاک نے اُس کی عُمْر بڑھادی۔(مستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب من بروالدیہالخ،۵/۲۱۳، حدیث: ۷۳۳۹)  ٭صِلَۂ رِحم واجِب ہے اور قَطْعِ رِحم حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔(بہار شریعت، ۳/۵۵۸) ٭رشتے داروں کے ساتھ اچّھا سُلوک اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو،یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی،وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔حقیقتًا صِلَۂ رِحمی یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو،وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقُوق کی رعایت و لحاظ کرو۔ (رَدُّالْمُحتار، ۹/۶۷۸)٭صِلَۂ رِحمی کی مُختلِف صورَتیں ہیں،اُن کو ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر اُنہیں کسی بات میں تمہاری اِمداد درکار ہو تو اِس کا م میں اُن کی مدد کرنا،اُنہیں سلام کرنا،اُن کی ملاقات کو جانا،اُن کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،اُن سے بات چیت