Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

ہے۔(۸)سسرالی اور دودھ کے رشتہ داروں میں کچھ محرم ہیں جیسے ساس اور دودھ کی ماں۔ جبکہ کچھ محرم نہیں  ہوتے۔ ان سب کے حقوق ہیں۔اسلام میں تو پڑوسیوں کے بھی حقوق ہیں۔ مگر اس آیت میں یہ لوگ داخل نہیں۔(تفسیرِ نعیمی، ۱/۴۴۷، ملخصاً)

 (1) کس رشتے دار سے کیا برتاؤ کرے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! رشتوں کی نوعیت بدلنے کے ساتھ رشتہ داروں سے حسنِ سلوک  کے درجات بھی بدلیں گے۔ رشتوں میں سب سے بڑھ کر مرتبہ والدین کا ہے، پھر جن سے نسب کی وجہ سے نکاح ہمیشہ کے لیے حرام ہو ان کا مرتبہ ہے۔ پھر ان کے بعد باقی رشتے دار اپنے رشتے کے حساب سے  حسنِ سلوک کے مستحق ہوں گے۔ (رَدُّالْمُحتار،۹ /۶۷۸ ملخصاً)

(2)رشتے دار سے حسنِ سُلوک کی صورتیں

یاد رہے!صِلَۂ رِحم( یعنی رِشتے داروں کے ساتھ حُسْنِ سُلوک) کی مُختلِف صورَتیں ہیں، اِن کو ہَدِیّہ و تحفہ دینا ،اگر اِن کو کسی جائزبات میں تمہاری اِعانت (یعنی اِمداد)درکار ہو تو اِس کا م میں اِن کی مدد(Help) کرنا، اِنہیں سلام کرنا،اِن کی ملاقات کو جانا،اِن کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،اِن سے بات چیت کرنا،اِن کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳ )

(3) پرد یس ہو تو خط بھیجا کرے

     اگر یہ شخص پردیس میں ہے تو رشتے والوں کے پاس خط بھیجا کرے، اُن سے خط و کتابت جاری رکھے تاکہ بے تَعَلُّقی پیدا نہ ہونے پائے اور ہوسکے تو وطن آئے اور رشتے داروں سے تَعَلُّقات (Relations)تازہ کرلے،اِس طرح کرنے سے مَحَبَّت میں اِضافہ ہوگا۔(رَدُّالْمُحتار،۹/ ۶۷۸)(موبائل