Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

بھی سُنیں گے،احادیثِ مبارکہ میں بھی رِشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی ترغیبات موجود ہیں،اُنہیں بھی سُنیں گے،رِشتےداروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے تعلق سے سیرتِ  مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہمارے لیے بہت ہی بہترین نمونہ ہے،آپ اپنے رِشتے داروں کے ساتھ کیسا سلوک کرتے تھے،اِس کی جھلک بھی آج ہم سُنیں گے،رِشتے داروں کے ساتھ ہم اچھا سلوک کرنے سے کیوں محروم رہتے ہیں،یہ مدنی پھول بھی پیش کیے جائیں گے،رِشتے داروں کے ساتھ اگر بدسلوکی کی جائے توکیا کیا اُخروی نقصانات ہوسکتے ہیں،یہ بھی سُنیں گے،اللہ کرے کہ دِلجمعی کے ساتھ ہم اوّل تاآخر  اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ساتھ بیان سُننے کی سعادت حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جیسی کرنی ویسی بھرنی

دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی نصیحت و عِبرت کے مَدَنی پُھولوں سے بَھرپُور حکایات پر مُشْتَمِل بہت ہی پیاری کتاب”جیسی کرنی ویسی بھرنی“میں ہے کہ دو سگی بہنوں نے اپنی اَولاد کے رشتے آپس میں طے کئے ، لڑکی کی نظر کمزور تھی، جس کی وجہ سے وہ چشمہ لگاتی تھی۔کچھ عرصے بعد دونوں بہنوں کے درمیان اِختلافات نے سَراُٹھایا، بات یہاں تک پہنچی کہ ایک بہن دوسری سے کہنے لگی:میں اپنے صحیح سلامت بیٹے کی شادی تمہاری اَندھی بیٹی(Daughter Blind) سے نہیں کرسکتی۔یہ سُن کر دوسری بہن کے دل پر گویا تِیروں کی برسات ہوگئی کہ عیب نکالنے والی کوئی اور نہیں اُس کی سگی بہن تھی،بہرحال طعنہ دینے والی رشتہ توڑ کر جاچکی تھی۔دوسری طرف جب وہ گھر پہنچی تو اُسے خیال آیا کہ لوہے کے پائپ نیچے صحن میں رکھے ہوئے ہیں اُنہیں چھت پر مُنْتَقِل کر دیتی ہوں،اُس نے اپنے بیٹے