Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

فون،صوتی پیغام(Voice Message)کے ذریعے بھی دِلجوئی کی جائے۔

(6)رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے

جب اپنا کوئی رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت روائی کرے، اُس کو رَد کردینا قَطعِ رِحم(یعنی رِشتہ توڑنا)ہے۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)(یاد رہے! صِلَۂ رِحم واجِب ہے اور قَطْع رِحم ،گناہ، حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے)

(7) صِلَۂ رِحم یہ ہے کہ وہ توڑے تب بھی تم جوڑو

 صِلَہ ٔرِحمی(رشتے داروں کے ساتھ اچھا سُلوک ) اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو، یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا (Reciprocation)کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی،وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔حقیقتاً صِلَۂ رِحم یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو،وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے،لاپرواہی کرتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقوق کی مُراعات(یعنی لحاظ ورعایت)کرو۔(رَدُّالْمُحتار،۹/۶۷۸)

تُو بَرائے وَصْل کَرْدَن آمَدِی

نے بَرائے فَصْل کَرْدَن آمَدِی

ترجمہ:یعنی تُو جوڑ پیدا کرنے کیلئے آیا ہے توڑ پیدا کرنے کیلئے نہیں آیا۔(غیبت کی تباہ کاریاں، ص۱۱۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حُسنِ ظن رکھنے کا طریقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان  کردہ ساتوں مَدَنی پھول نہایت تَوَجُّہ کے قابِل ہیں، بالخُصوص