Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

کرنا،اُن کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)٭رشتے داروں سے ناغہ دے کر ملتا رہے یعنی ایک دن ملنے کو جائے دوسرے دن نہ جائے کہ اِس  طرح کرنے سے مَحَبَّت و اُلفت زیادہ ہوتی ہے،بلکہ قَرابَت داروں سے جُمعہ جُمعہ ملتا رہے یا مہینے میں ایک بار۔( کتاب الدُرَر الحکام ، ۱/۳۲۳) ٭حق اور جائز باتوں میں قبیلے اور خاندان والوں کو مُتَّحد ہونا چاہئے یعنی اگر رشتے دار حق پر ہوں تو دوسروں سے مقابَلہ اور اِظہارِ حق میں سب مُتَّحِد ہو کر کام کریں۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳) ٭رشتے دار حاجت پیش کرے تو ردّ کرد ینا گناہ ہے،جب اپنا کوئی رشتے دار کوئی حاجت پیش کرے تو اُس کی حاجت روائی کرے،اس کو رَد کردینا رِشتہ توڑنا ہے۔(کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)صِلَۂ رِحمی کے حوالے سے مزید معلومات حاصِل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے”ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صُلْح کرلی“کا مطالَعہ کیجئے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات)اور 120 صَفْحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اور امیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔سُنّتوں کی تَرْبِیَت  کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئندہ ہفتہ واراِجتماع میں جوبیان ہوگا،وہ بھی بہت اہم موضوع ہے،قُربانی کے ایّام قریب ہیں،اس کی اہمیت،فضیلت،تعریف،فضائل،ہم آئندہ کے بیان میں سُنیں