Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

المناجیح، ۷/۲۵۸)

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”مَدَنی قافِلَہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے!دنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت کس قدر تباہ کُن ہے جو انسان کو رشتے داری توڑنے پر مجبور کردیتی ہے،لہٰذا ابھی بھی وَقْت ہے،ہوش میں آجان چاہئے،دنیا اور مالِ دنیا کی مَحَبَّت سے پیچھا چھڑالینا چاہئے،ذرا ذرا  سی بات پر  رشتے داروں سے رُوٹھنے کی غیرمناسب عادت کو اپنے اندر سے نکال دینا چاہئے،رِشتہ داروں کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھئے،ہمارا کوئی عزیزہم سے معافی مانگے تو اپنی دَولت یا مَنْصَب پر ناز کرنے کے بجائے اُسے معافی سے نوازنے میں دیر نہیں کرنی چاہئے،ہم چاہے لکھ پتی ہوں یا اَرب پتی مگر ناراض رشتے داروں سے خود آگے بڑھ کر صُلْح کرکے ثوابِ آخرت کے حقدار بن جائیے،اُن کے حُقوق ادا کرنے میں غفلت سے کام نہ لیجئے،بِلاوَجہِ شرعی رشتہ کاٹنے سے  ہمیشہ کے لئےسچّی تَوبہ کیجئے اور یہ سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیجئے۔

یاد رکھئے!12مَدَنی کام“اللہ پاک اور رسولِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی رِضا پانے والے مدنی کام ہیں،”12مَدَنی کام“جنّت کا حقدار بننے میں بہت معاوِن و مددگار ہیں، ”12 مَدَنی کام“اپنے ذاتی کِردار کونکھارنے کے بہترین مدنی نُسخے ہیں،”12مَدَنی کام“نمازِ باجماعت کا پابندبنانے والے  ہیں،”12 مَدَنی کام“تِلاوتِ قرآن کرنے/سُننے  کی سعادت عطا فرمانے والے ہیں،”12مدنی کام“مساجدکی کم ہونے والی رونق کو بڑھانے کا ذریعہ ہیں،”12مَدَنی کام“تعلیمِ قرآن کی دَولت سے مالامال کرنے والے ہیں،”12مَدَنی کام“دُنیوی کام کاج میں مصروف ہوکرزِندگی کے قیمتی اَیّام کوفُضول گزارنے والوں کے لیے بیداری کا پیغام دینے والے ہیں،”12مَدَنی کام“گناہوں کی دَلدل میں پھنس کرنیکیوں سے دُور ہونے