Book Name:Rishty Daroon Se Husn e Sulook

زِیْنَةٌ وَّ تَفَاخُرٌۢ بَیْنَكُمْ وَ تَكَاثُرٌ فِی الْاَمْوَالِ وَ الْاَوْلَادِؕ- (پ۲۷،الحدید:۲۰)

کھیل کُود اور آرائش اور تمہارا آپس میں  بڑائی مارنا اور مال اور اولاد میں  ایک دوسرے پر زیادتی چاہنا۔

بَیان  کردہ آیتِ مُقدَّسہ کے تحت تفسیرصِراطُ الْجِنان میں لکھا ہے: اِ س آیت میں  دُنیا کی حقیقت بَیان  کی جا رہی ہے تاکہ مسلمان اُ س کی طرف راغِب نہ ہوں  کیونکہ دُنیا بہت کم نَفْع(فائدہ)والی اور جلد خَتْم ہو جانے والی ہے۔اِس آیت میں اللہ پاک نے دُنیا کے بارے میں  پانچ(5)چیزیں بَیان  فرمائی ہیں(1،2) …دنیا کی زندگی توصِرْف کھیل کُود ہے جو کہ بچوں  کا کام ہے اور صِرْف اُس کے حُصول میں  مِحْنَت و مَشَقَّت کرتے رہنا وَقْت ضائع(Wasting Time)کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔(3)…دنیا کی زندگی زِینت و آرائش کا نام ہے جو کہ عَورَتوں  کا شیوہ ہے۔(4،5)…دُنیا کی زندگی آپس میں  فَخْرو غُرور کرنے اور مال اور اَولاد میں  ایک دوسرے پر زیادَتی چاہنے کا نام ہے اور جب دنیا کا یہ حال ہے اور اِس میں  ایسی قباحتیں(بُرائیاں)  موجود ہیں تو اِس میں  دل لگانے اور اِس کے حُصول کی کوشش کرتے رہنے کی بجائے اُن کاموں  میں  مشغول ہو جانا چاہئے جن سے اُخْرَوِی زندگی سَنْور سکتی ہے۔(صراط الجنان، ۹/۷۴۰-۴۷۱)

دُنیا کو تُو کیا جانے یہ  بِس کی گانٹھ ہے حَرَّافہ                       صورت دیکھو ظالم کی  تو کیسی بھولی بھالی ہے

شہد دِکھائے زہر پلائے،قاتل،ڈائن،شوہر کُش               اس مُردار پہ کیا للچایا دنیا دیکھی بھالی ہے

(حدائقِ بخشش،ص۱۸۶)

مختصر وضاحت: (1)یہ دنیا  جو بظاہر تجھےبھولی بھالی  اور سیدھی سادی نظر آتی ہے،تُو نہیں جانتا کہ یہ ظالم دنیا کیسی مکاّر اور زہر کی گٹھڑی ہے،اس نے بڑے بڑوں کا خانہ خراب اور بیڑا غرق کیا ہے۔ (2)یہ دنیا ظالم اور  مکاّر  ہے شہد دکھا کر زہر پلاتی ہے۔ایسی قاتل ہےکہ اپنے خاوند(جو اس سے محبت کرتا ہے اس) کا ہی خون  چُوس لیتی ہے اور اس کو  تباہ وبرباد  کر دیتی ہے ،تو پھر ایسی مُردار دنیا پر کیوں