Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

نماز جماعت سے اَدا کرو:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!قرآنِ پاک اوراحادیثِ مُبارَکہ میں جہاں  بھی نماز کی اَدائیگی کا حکم آیا ہے، اس سے مُراد نماز کو تَمام تَر فَرائض و واجِبات کے ساتھ اَدا کرنا ہےاورنماز کے واجِبات میں سے یہ بھی ہے کہ اُسے جماعت کے ساتھ  پڑھا جائے ۔پارہ 1سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 43 میں اِرْشاد ہوتاہے ۔

وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) (پ۱،  البقرۃ:۴۳)

ترجمۂکنزالعرفان:اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔

تفسیرِ خازن میں ہے: اس آیت میں نماز باجماعت ادا کرنے پر اُبھارا گیا ہے ،گویا کہ فرمایا: نماز پڑھنے والوں کے ساتھ جماعت سےنماز پڑھو ۔(تفسیر الخازن ،پ۱ ،البقرۃ: تحت الایۃ۴۳، ۱ /۴۹ )

ایک اور مقام پر اللہ  کریم پارہ 29 سُوْرَۃُ الْقَلَمۡکی آیت نمبر42,43میں ارشاد فرماتا ہے:

یَوْمَ یُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَّ یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَۙ(۴۲)خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ-وَ قَدْ كَانُوْا یُدْعَوْنَ اِلَى السُّجُوْدِ وَ هُمْ سٰلِمُوْنَ(۴۳) (پ۲۹، القلم:۴۲۔۴۳) ترجمۂکنزُالعِرفان: جس دن مُعاملہ بڑا سخت ہو جائے  گا اور کافروں  کوسجدے کی طرف بلایا جائے گا تو وہ (اس کی) طاقت نہ رکھیں  گے۔ ان کی نگاہیں  نیچی ہوں  گی ،ان پر ذلت چڑھ رہی ہوگی اوربیشک انہیں  (دنیا میں ) سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا جبکہ وہ تندرست تھے۔

حضرت ابراہيم تيمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ،اللہ کریم کے اس فرمان کی تفسيرمیں فرماتے ہيں : ''وہ