Book Name:Tarke Jamat Ki Waeeden

تحت ہونے والا ہفتہ وار سُنَّتوں بھرا اجتماع  تلاوتِ قرآن،نعتِ رَحْمتِ عَالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، سُنَّتوں بھرے بیان،رِقَّت اَنگیز دُعا،ذِکر ودُرُودکے مدنی  پُھولوں اور عِلْمِ دین کے گُلدستوں سے سَجا ہوا ہوتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ !یہ ہفتہ وارسُنَّتوں بھرااجتماع حُصُولِ علم ِدین کا  ایک بہترین ذَرِیْعہ ہے ، علمِ دین سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں حدیثِ پاک  میں ہے کہ جوشخص علم کی طلب میں کسی راستہ کو چلے اللہ کریم  اس کو جَنَّت کے راستہ پر لے جاتاہے اورطالبِ علم کی خُوشنودی کے ليے فِرِشْتے اپنے بازُو بچھا دیتے ہیں۔  (سنن الترمذی''،کتاب العلم،باب ماجاء في فضل الفقہ علی العبادۃ، الحدیث:۲۶۹۱،ج۴،ص۳۱۲.)لہٰذاپابندیِ وَقْت کے ساتھ شِرکت فرما کر خُوب خُوب سُنَّتوں کی بہاریں لوٹئے اور سُنَّتوں کی تَربِیَت کےمدنی قافلوں میں سفر اِخْتیار فرما کراپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذَخیرہ اِکٹھا کیجئے،،اِنْ شَآءَ اللہاس کی خُوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔

ٹیبل ٹینس کاشائق

باب المدینہ (کراچی،  پاکستان )کے مقیم اسلامی بھائی مذہبی ذہن نہ ہونے کے باعث ٹیبل ٹینس کا بے حد شوق رکھتے تھے، شام ہوتے ہی ٹیبل ٹینس کھیلنے میں مصروف ہو جاتے اور بسا اوقات یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا،الغرض اسی طرح کے دیگرفضول ولغو مَشاغل میں ان کے  شب وروز بسر  ہو رہے تھے ۔ دعوت ِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی ان کے پاس تشریف لاتے اور سبھی کھیلنے والوں  پر انفرادی کوشش کر کے نماز اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی دعوت پیش کرتے مگر  وہ  ایک کان سے سُنتے اور دوسرے کان سے نکال دیتے لیکن وہ   اسلامی بھائی مسلسل ان کو نیکی کی دعوت دیتے رہے۔ بالآخر ان کا دل نرم ہو گیا اور وہ ان اسلامی بھائی کے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں  شرکت